اسٹیٹ بینک نے کیش مارجن کی پابندی ہٹا کر دانشمندانہ فیصلہ کیا ،لاہور چیمبر کی جانب سے خیر مقدم

حکومت ضروری خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی، کسٹم ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی کو بھی ختم کرے‘کاشف انور

ہفتہ 25 مارچ 2023 17:47

اسٹیٹ بینک نے کیش مارجن کی پابندی ہٹا کر دانشمندانہ فیصلہ کیا ،لاہور چیمبر کی جانب سے خیر مقدم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے درآمدات پر کیش مارجن کی شرط ختم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں ایک قدم قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور ، سینئر نائب صدر چودھری ظفر محمود اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے کہا کہ درآمدات کو کم سے کم کرنے کے لیے کیش مارجن کی شرط جیسے اقدامات کی وجہ سے خام مال، مشینری اور دیگر اشیاء کی درآمدات متاثر ہورہی تھیں جس سے تمام شعبے متاثر ہورہے تھے لیکن توقع ہے کہ اب صورتحال مثبت رخ اختیار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کیش مارجن کی پابندی ہٹا کر دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ضروری خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی، کسٹم ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی کو بھی ختم کرے۔ اس کے علاوہ زیر التواء ریفنڈز اور متعدد آڈٹ کے مسائل کو بھی حل کیا جائے اور کاروباری اداروں کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو کم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری صنعتوں کو پالیسی ریٹ جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے جو 20 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ یوٹیلٹیزکی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے بھی کاروباری لاگت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ ٹیکس بیس بڑھانے پر زور دیا ہے، حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ڈیکلریشن اسکیم کا اعلان کرے تاکہ غیر اعلانیہ غیر ملکی ذخائر ہماری معیشت کا حصہ بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام آسان بنایا جائے اور انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس کے متعدد آڈٹس جیسے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ چارٹر آف اکانومی وقت کی اہم ضرورت ہے، اس حوالے سے لاہور چیمبر نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز کو خطوط تحریر کیے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی