ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز سے خریداری پر مرچنٹ چارجز میں کمی

منگل 28 مارچ 2023 22:35

ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز سے خریداری پر مرچنٹ چارجز میں کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2023ء) اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز سے خریداری پر مرچنٹ چارجز کم کر دیئے ہیں۔ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز پرانٹرچینج ای امبرسمنٹ فیس کی شرح کم کر کے 0.7 فیصد اور کریڈٹ کارڈز کیلئے 0.2 فیصد مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز سے خریداری کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیٹ بینک نے مرچنٹ ڈسکانٹ ریٹ کی حد ختم کر دی ہے، اب مرچنٹس بینکوں کے ساتھ 1.5 فیصد سے کم شرح پر بات چیت کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری کے رحجان میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر 32.9 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 87 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 32.9 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 65 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری میں ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے، جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 87 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد