فیصل اسلامی نورکارڈ کے صارفین کو اقساط پرگروسری آئٹمزکی فراہمی،فیصل بینک اور ناہید پاکستان میں اشتراک

منگل 28 مارچ 2023 22:35

فیصل اسلامی نورکارڈ کے صارفین کو اقساط پرگروسری آئٹمزکی فراہمی،فیصل بینک اور ناہید پاکستان میں اشتراک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2023ء) فیصل بینک اور ناہید پاکستان نے فیصل اسلامی نور کارڈ کے تمام صارفین کو 0% منافع کی شرح پر اقسام میں گروسری آئٹمز کی فراہمی کے لیے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس تعاون کے ذریعے پاکستان میں پہلی بار صارفین گروسری آئٹمز کی خریداری پر شرعی طور پر اقساط کی مالی اعانت حاصل کرسکیں گے، جس سے انہیں سہولت اور آسانی ہوگی۔

اس سہولت کے حصول کے لیے ناہید پاکستان سے کم از کم 25000/= روپے کا سودا سلف خر یدنا ہوگا ۔اس اشتراک کا مقصد فیصل بینک کے مرچنٹ پارٹنرز کو ادائیگی کے طریقہ کار بہتر بنانا، جب کہ ناہید پاکستان کے ذریعے فیصل بینک کے صارفین کے لیے ادائیگیوں کو آسان بنانا ہے۔ اس شراکت داری سے ناہید پاکستان کو زیادہ تبادلوں کی شرح سے فائدہ کے ساتھ اوسطاً آرڈر ویلیو میں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

قسطوں کی سہولت کی وجہ سے فروخت میں بھی اضافہ ہوگا۔ہیڈ اًن سیکیورڈ بزنس اینڈ پیمنٹ سروسز، کنزیومر فنانس فیصل بینک فیروز خان نے اس اشتراک کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری شرعی ہم آہنگ، متوازن فنانسنگ آپشنز کے ساتھ صارفین کو بااختیار بنانے کے ہمارے وژن کا ثبوت ہے۔ غیریقینی اقتصادی صورتحال کے دور میں اس معاہدے سے تاجروں کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی