کراچی چیمبر آف کامرس 31 مارچ شام پانچ بجے تک ممبرشپ کی تجدید کے لئے کھلا رہے گا

جمعرات 30 مارچ 2023 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 31 مارچ 2023 بروز جمعہ شام پانچ بجے تک ممبرشپ کی تجدید کے لئے کھلا رہے گا جو کہ رکنیت کی تجدید کا آخری دن ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس وقت کراچی چیمبر میں سال 2023-24 کے لئے رکنیت کی تجدید کا عمل جاری ہے اور چونکہ جمعہ کو رکنیت کی تجدید کی آخری تاریخ ہے لہذا کے سی سی آئی کی انتظامیہ نے صبح 9:30بجے سے شام 5:00بجے تک رکنیت کا شعبہ صرف تجدید کے لیے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوپہر 12:30 بجے سے 2:00 بجے تک وقفہ برائے نماز جمعہ ہوگا۔

کے سی سی آئی کی جانب سے سالانہ ممبرشپ کی تجدید کے حوالے سے پہلے ہی ممبران کو ایس ایم ایس ، ای میل اور خطوط ارسال کیے جاچکے ہیں جن میں ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سال 2023-24 کے لیے اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید مقررہ تاریخ تک کروالیں۔

(جاری ہے)

ممبرشپ کی تجدید کے لیے مقررہ فیس کے ہمرا ہ انکم ٹیکس ریٹرن اور اگر قابلِ اطلاق ہو تو سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہوگا۔

مقررہ تاریخ تک تجدید نہ کرانے پر ممبرشپ معطل کردی جائے گی جس کے نتیجے میںدرخواست گزار کو ممبرشپ حاصل کرنے کے پورے عمل سے دوبارہ گزرنا ہوگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کراچی چیمبر نے فیس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو سہل بناتے ہوئے فیس جمع کروانے کے لئے مختلف آپشنز دیئے ہیںلہذا ممبران تجدید کی فیس آن لائن بینکنگ کے ذریعے، میزان بینک یا فیصل بینک کی کسی بھی برانچ میں یا یو پیسہ ایپ کے ذریعے بھی جمع کرواسکتے ہیں اور پے آرڈر کے صورت میں فیس کراچی چیمبرمیں بھی جمع کروائی جاسکتی ہے تاہم جمع کی گئی رقم کی رسید بمع انکم ٹیکس ریٹرن کے ہمراہ کے سی سی آئی میں بھیجنا لازمی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات