- Home
- Business
- Business News
- آم کے باغات کو شدید سردی اور کورے سے نقصان کا احتمال ہے ،محکمہ زراعت پنجاب ،
آم کے باغات کو شدید سردی اور کورے سے نقصان کا احتمال ہے ،محکمہ زراعت پنجاب ،
باغبان آم کے پودوں کو شدید سردی اور کورے سے بچانے کیلئے موسمی پیش گوئی پر نظر رکھیں اور بروقت حفاظتی اقدامات کریں ، ترجمان
پیر 5 جنوری 2015 23:17
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) آم کے باغات کو شدید سردی اور کورے سے نقصان کا احتمال ہے ۔محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق باغبان آم کے پودوں کو شدید سردی اور کورے سے بچانے کے لیے موسمی پیش گوئی پر نظر رکھیں اور بروقت حفاظتی اقدامات کریں ۔جب رات کو کورا پڑنے لگے تو باغات میں دھواں کریں تاکہ کورے کا اثر کم سے کم ہو۔کورے والی راتوں میں آبپاشی کریں۔
آبپاشی کرنے سے زمین کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے پودے محفوظ رہتے ہیں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق نرسری میں آم کے پودوں کو شیشم وغیرہ کی شاخوں کے ساتھ اس طرح ڈھانپ دیں کہ پودوں پر دن کے وقت سورج کی روشنی بھی پڑتی رہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ آم کی نرسری کو کورے سے بچانے کے لیے پلاسٹک سے بھی ڈھانپا جا سکتا ہے ۔(جاری ہے)
باغ میں آم کے پودوں کا قد پانچ فٹ سے بڑا ہو نے کی صورت میں 5 فیصدچونے کا سپرے بھی کیا جا سکتا ہے ۔
اس طرح چونے کی ایک پتلی تہہ پتوں اور شاخوں پر کورے کے اثرات کو کم کرتی ہے۔ بڑے پودوں کے تنوں پر سفیدی کریں اور چھوٹے پودوں کے تنوں پر پرالی وغیرہ باندھ دیں ۔ترجمان کے مطابق پودوں کوپٹ سن کے ٹکڑوں سے لپیٹ کر بھی کورے وسردی سے محفوظ رکھیں۔ پودوں کی غذائی ضروریات کا خاص خیال رکھیں تاکہ پودے تندرست و توانا رہیں۔کمزور پودوں پر کورے کے اثرات بھی زیادہ پڑتے ہیں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے مزید بتایاکہ آم کے پودوں کی بڑھوتری کیلئے موزوں ترین درجہء حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ سے37ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے ۔رات کو اگر درجہ حرارت 4ڈگری سینٹی گریڈسے کم ہو جائے تو کورا پڑنا شروع ہو جاتا ہے۔چھوٹے پودے 4ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بڑے پودے 1ڈگری سینٹی گریڈپر متاثر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔چھوٹے پودوں کی ناپختہ شاخیں اور تنے کی چھال پھٹ جاتی ہے جبکہ بڑے پودوں کی وہ شاخیں جو زمین کے قریب ہوتی ہیں ان کو زیادہ نقصان پہنچتاہے۔ درجہ حرارت 4ڈگری سینٹی گریڈسے کم ہونے پر پودوں کے پتوں میں موجود پانی جمنا شروع ہوجاتاہے۔ نتیجتاً پتوں میں موجودخلیات کو نقصان پہنچتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق کورا ان راتوں میں پڑسکتا ہے جب سردیوں میں دن کے وقت ٹھنڈی ہوا شمال کی سمت سے چلے یا تمام رات ساکت رہے۔اس کے علاوہ اس رات مطلع صاف ہو اور بادل نہ ہوں۔محکمے نے بتایا ہے کہ کورے و سردی سے با خبر رہنے کیلئے اخبار ،ریڈیو،ٹی وی،انٹرنیٹ اور محکمہ موسمیات کی اطلاعات سے با خبر رہیں تاکہ بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔Browse Latest Business News in Urdu
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال
وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر
ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن
وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..
ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن
پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس
مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ
ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ
جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی
پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..
خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..
PSX Live Index
Updated: 06:00:01am | 25-04-2024
Status: Closed | Volume: 599,401,643 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary