کراچی ،کے الیکٹرک اور پی ٹی سی ایل نے آکیوپنسی ویلیو اور گراؤنڈ رینٹ کی مد میں پروجیکٹ کو 6 کروڑ 37 لاکھ روپے کی ادائیگی کی یقین دہانی کرا دی

بدھ 7 جنوری 2015 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ کی بھرپور کوششوں کے نتیجے میں کے الیکٹرک اور پی ٹی سی ایل نے آکیوپنسی ویلیو اور گراؤنڈ رینٹ کی مد میں پروجیکٹ کو 6 کروڑ 37 لاکھ روپے کی ادائیگی کی یقین دہانی کرا دی ہے جبکہ 47 شادی ہالوں کو گراؤنڈ رینٹ کی مد میں عدم ادائیگی پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور محکمہ پولیس سے 33 ملین روپے سے زائد ریکوری میں عدم تعاون پر فوکل پرسن ریکوریز کو وارننگ سمیت ایک ہفتے کی مہلت دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان خان کے ہمراہ اجلاس کے دوران کے الیکٹرک نے اورنگی ٹاؤن کے دو گرڈ اسٹیشنز کے گراؤنڈ رینٹ اور لیز سمیت دیگر مدوں میں سوا کروڑ روپے کی ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کی جبکہ پی ٹی سی ایل نے نجکاری کمیشن کے ذریعے واجب الادا پانچ کروڑ 12 لاکھ روپے ادا کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا جس کے بعد اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ ماہ رواں کے دوران ان دونوں اداروں سے 6 کروڑ 37 لاکھ روپے حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان خان کی صدارت میں منعقد ہونے والے ایک محکمہ جاتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ غربی نے بھی واجب الادا 33 ملین روپے کی رقم ادا نہیں کی ہے جس کا نوٹس اے جی پی آر نے بھی لے لیا ہے اور آڈٹ پیرے کے جواب میں بلدیہ غربی کے عدم تعاون سے آگاہ کردیا جائے گا جبکہ فوکل پرسن بھی براہ راست ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سے ملاقات کرکے رقم کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔

47 شادی ہالوں کو جو گراؤنڈ رینٹ کی مد میں چالان جاری کئے گئے تھے جس سے 52 لاکھ روپے حاصل ہونے تھے اس پرلیگل ایڈوائزر اور افسران مجسٹریٹ غربی ڈپٹی کمشنر آفس کے ساتھ مل کر شادی ہالوں کو سیل کریں گے اور پروجیکٹ ڈائریکٹر خود اس کام میں حصہ لیں گے، ویٹرنری، ہیلتھ سندھ ، ہیلتھ کے ایم سی پر واجب الادا رقم کی وصولی کیلئے دوبارہ خط لکھ دےئے گئے ہیں جس میں تاخیر کی صورت میں قانونی ایکشن لیا جائے گا، کے الیکٹرک کی جانب سے گلشن ضیاء گرڈ اسٹیشن کیلئے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ادائیگی سے بچنے کیلئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے دستبرداری کی اطلاع پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کی منظوری سے آکشن کرانے کیلئے پروپوزل کو حتمی شکل بھی دی گئی، انسداد تجاوزات اورنگی کی جانب سے ایک کروڑ کے حد کو حاصل کرنے کیلئے جاری کئے گئے چالانوں کی عدم ادائیگی کے حامل افراد کے خلاف کارروائی کیلئے مجسٹریٹ کو خط لکھ کر کارروائی شروع کی جارہی ہے اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ نے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ابتک مختلف مدات میں جمع کرادےئے ہیں جبکہ دیگر ریکوریز کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے ، اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیس ڈپارٹمنٹ نے جلد اعلیٰ افسران سے اجازت کے بعد رقم کی ادائیگی کا کہا، واضح رہے کہ بلدیہ غربی نے ابتک 33 ملین کی ادائیگی کیلئے اقدامات نہیں کئے نہ ہی ادارہ کو کسی بھی قسم کا جواب دیا ہے جواب نہ ملنے کی صورت میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا جائے گا۔

اجلاس میں لیگل ایڈوائزر برائے اورنگی عبدالحکیم لغاری، ایڈیشنل ڈائریکٹر مظہر خان، عاطف جاویداکاؤنٹس آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹرز جمال اختر، سہیل مشتاق، سید محمد جاوید ( پلانڈ ایریا) انسداد تجاوزات کے محمد فہیم خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد کاشف ( پلانڈ ایریا) اویس) عقیل احمد (کچی آبادی)، منان قائم خانی، معین احمد، سہیل احمد ، محمد جاوید( اے ڈی)، شکیل احمد، رضوان مغل و دیگر نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ