کراچی اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا،

کے ایس ای100انڈیکس 33300پوائنٹ کی نفسیاتی حد بھی عبورکر گیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:20

کراچی اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا،

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) گذشتہ ہفتہ کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا،کے ایس ای100انڈیکس 33300 پوائنٹ کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرگرم شیئرز کی خریداری میں خاص دلچسپی دیکھی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر100 انڈیکس593 پوائنٹس کی تیزی سے 33324پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پرپہنچ گیااس طرح 32800 ،32900 ،33000 ،3100 ،33200 اور33300کی نفسیاتی حدیں عبور ہوگئیں۔

ماہرین اسٹاک آئندہ ہفتے بھی شیئرز کے کاروبار میں تیزی کی توقع کررہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اگر ملکی سطح پر خبریں اچھی رہیں تو 100انڈیکس34000کے قریب پہنچ سکتا ہے۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس،ٹیلی کام،کمیونیکیشن،فنانشل،انرجی،سیمنٹ ،فرٹیلائزر اوردیگرسیکٹرز کے شیئرزکی خرید وفروخت میں نمایاں دلچسپی دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

کاروبار میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں ایک کھرب72ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوااور مجموعی سرمایہ ساڑھے76 کھرب روپے کی سطح کو بھی عبور کرگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے اور وزیر اعظم کی جانب سے اس ضمن میں بلوائی گئی آل پارٹیز کانفرنس اور لسٹڈ کمپنیوں کے بہتر مالیاتی نتائج کی توقع پر مارکیٹ آئندہ ہفتے بھی مثبت زون میں رہے گی کیونکہ معاشی اشاریے بہتر سمت کی جانب ہونے کے باعث گزشتہ ہفتے بھی مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل رہا اور مستقبل میں بھی تیزی کا یہی تسلسل برقرار رہ سکتا ہے،دوسری جانب عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب کا کہنا تھا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں فارن انویسٹمنٹ میں تیزی کے رجحانات اور رواں ماہ جنوری کے تیسرے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری ہونے والی مانیٹری پالیسی میں ڈسکاؤنٹ ریٹ میں مزید کمی کی توقعات پرکے ایس ای 100 انڈیکس سمیت تقریباً تمام انڈیکس تیزی کی جانب گامزن ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس593.21پوائنٹس اضافے سے 33324.82پوائنٹس پر پہنچ گیا۔اسی طرحکے ایم آئی 30 انڈیکس میں 320.60پوائنٹس بڑھ کر52444.98پوائنٹس پر بندہوا،کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 544.49پوائنٹس کی تیزی سے 24298.23 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 386.79 پوائنٹس کے اضافہ سے 21620.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک کھرب72 ارب74 کروڑ84 لاکھ14 ہزار725 روپے بڑھ کر 76 کھرب 64 ارب 58 کروڑ 3 لاکھ 72 ہزار 397 روپے تک پہن گیا۔

گزشتہ ہفتے مارکیت میں اوسطاً 17 کروڑ 51 لاکھ 17 ہزار 752 حصص کا کاروبار ہوا اور گزشتہ ہفتے کے دوران آخری روز جمعہ کومجموعی طور پر 35 کروڑ 50 لاکھ 81 ہزارسے زائد شیئرز کاسب سے زیادہ کاروبار ہوا۔گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ کاروبارکے الیکٹرک لمیٹڈ،پاک الیکٹرون،جہانگیر صدیق کمپنی ،اینگروکارپوریشن،فوجی سیمنٹ، آدمجی انشورنس، این آئی بی بینک کے شیئرز میں ہوا جبکہ قیمتوں میں نمایاں اضافہ یونی لیور فوڈز، سیمنس پاکستان، نیسلے پاکستان ،باٹاپاک ،شیزان انٹرنیشنل، رفحان میز پروڈکٹس کے حصص میں دیکھا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..