2014-15ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 94فیصد کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی ،

قیمتی زرمبادلہ کی بچت سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے

اتوار 11 جنوری 2015 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 2014-15ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 94فیصد کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر 2014ء کے دوران 218کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جسکی مالیت 89لاکھ 67ہزار ڈالر ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2013-14ء کے اسی عرصہ کے دوران 13کروڑ 99لاکھ 28ہزار ڈالر مالیت کا 3ہزار 425کلو گرام سونا درآمد کیا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 93.59فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

Browse Latest Business News in Urdu