اوگراعدالتی حکم کے باوجود صارفین کو 13 ارب روپے کا فائدہ پہنچانے سے گریزاں

اتوار 11 جنوری 2015 18:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11جنوری۔2015ء)اوگرا نے عدلتی حکم کے باوجود گیس صارفین کو تیرہ ارب روپے کافائدہ پہنچانے میں کردار اد اکرنے میں گریزاں ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے اوگرا کو حکم دیا تھا کہ 2009-10 ء میں یو ایف جی کی شرح میں اضافہ غیر قانونی تھا اور اس مدت میں گیس صارفین سے ناجائز طریقہ سے تیرہ ارب روپے وصول کئے گئے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ نے فروری 2013 ء میں ایک فیصلہ میں اوگرا کو حکم دیا کہ گیس صارفین سے جو تیرہ ارب روپے زائد گیس قیمتوں کی مد میں وصول کئے گئے ہیں یہ واپس صارفین کو گیس قیمتوں میں کمی کرکے دیں تاکہ ظلم کا ازالہ ہوسکے۔ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں اوگرا کو فیصلہ پر پندرہ دنوں میں عمل کرے اوگرا نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن کمپنی کے ریونیو کا نیا تخمینہ لگاتے ہوئے عدالتی حکم کی پرواہ نہیں کی بلکہ مزید گیس کی قیمت میں اضافہ کیا ہے اور یو ایف جی کی شرح میں بھی اضافہ کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu