مہنگے مارک اپ ریٹ کی وجہ سے صنعتی پیداوارعوامل کی لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے ، پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن ،

مانیٹری پالیسی میں مارک اپ کے ریٹ میں 300پوائنٹس کی کمی کی جائے ، بیان

پیر 12 جنوری 2015 22:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی میں مارک اپ کے ریٹ میں 300پوائنٹس کی کمی کی جائے تاکہ صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو اورملکی معیشت میں ترقی ہو۔پیر کو جاری بیان میں سینٹرل چیئرمین قیصر شمس گچھا، زونل چیئرمین محمد اکرم پاشااور زونل وائس چیئرمین عدنان زاہد بٹ نے کہا کہ موجودہ 9.5فیصد مارک اپ ریٹ اس وقت کے افراط زر کے ریٹ کے لحاظ سے غیر حقیقی اور نامناسب طور پر زائد ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں ۔

مزید برآں ایکسپورٹ اور صنعتی شعبہ بھی ترقی نہیں کررہے ۔ وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں افراط زر بھی کم شرح پر ہے لیکن مارک اپ ریٹ 9.5فیصد ہے اس قدر مہنگے مارک اپ ریٹ پر کوئی بھی صنعتکار یا تاجر بینک سے قرضہ لے کر کاروبار میں سرمایہ کاری نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہنگے مارک اپ ریٹ کی وجہ سے صنعتی پیداوارعوامل کی لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے جس وجہ سے اشیاء کی تیاری مہنگی ہوجاتی ہے اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہماری اشیاء بین الاقوامی مارکیٹ میں حریف ممالک سے مسابقت نہیں کرسکتیں یہی وجہ ہے کہ ہم یورپی یونین کی طرف سے دی گئی جی ایس پی کی سہولت سے پورا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

اپنے موقف کی تائید میں انہوں نے کہا کہ چین میں پالیسی ریٹ5.60فیصد ،انڈیا میں8فیصد ، بنگلہ دیش میں7.25فیصد ،سری لنکا میں6.50فیصد ،سنگا پور میں0.12فیصد،تھائی لینڈ میں2 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 9.5فیصد ہے ۔ جبکہ جاپان اور سویڈن میں ڈسکاؤنٹ ریٹ صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں دوسری طرف مارک اپ ریٹ اونچی شرح پر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ ایک کھلا تضاد ہے اور سٹیٹ بینک کو آئندہ 15جنوری کو اعلان کی جانیوالی مانیٹری پالیسی میں مارک اپ ریٹ 3فیصد کم کرنے کا اعلان کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ مارک اپ ریٹ میں کمی سے نہ صرف صنعتی شعبہ اور تجارتی شعبہ اپنی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کرسکیں گے بلکہ ایکسپورٹ کا شعبہ بھی مسابقتی ہو جائیگا اور زیادہ زرمبادلہ کما سکے گا۔ علاوہ ازیں اندرونی اور بیرونی سطح اشیاء کی کم لاگت کی وجہ سے تجارت میں فروغ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد کمی آچکی ہے حالات کا تقاضہ ہے کہ ملک میں مارک اپ ریٹ کی شرح میں نمایاں کمی جائے تاکہ ملکی معیشت مضبوط ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی