برطانیہ دنیا بھر میں پاکستان کو پانچواں برآمد کنندہ ملک ہے ‘ فلپ بارٹن،

فیصل آباد کے برطانیہ کے ساتھ انتہائی اہم تجارتی تعلقات قائم ہیں ، برطانوی ہائی کمشنر کا بیان

پیر 12 جنوری 2015 22:45

فیصل آباد/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے برطانیہ کے ساتھ انتہائی اہم تجارتی روابط موجود ہیں‘ یہاں کا مشہور کلاک ٹاور اور اس سے منسلک گلیاں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط اور طویل المدرتی تعلقات کا آئینہ ہیں‘ جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کیلئے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے فیصل آباد کا دورہ کیا۔

فیصل آباد پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے اور پاکستان کے صنعتی دارالخلافہ کی شہرت رکھتا ہے۔ فیصل آباد کے دورے کے دوران ہائی کمشنر نے اہم کاروباری رہنماؤں کے ساتھ تجارتی امور پر ملاقاتیں کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا اور ایف سی سی آئی کمپلیکس کے احاطے مین ایک یادگاری درخت لگایا۔

(جاری ہے)

انبہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر انجینئر رضوان اشرف اور دیگر اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کے دوران برطانوی اداروں کیلئے ممکنہ کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

ہائی کمشنر نے پاکستان کے بڑے ٹیکسٹائل ایکسپورٹر چناب گروپ کے ایک صنعتی یونٹ کا بھی دورہ کیا۔ ہر سال ستر ملین میٹرز سے زائد پیداواری استطاعت رکھنے والا چناب گروپ کا یہ صنعتی یونٹ پاسکتان کا سب سے بڑا ٹیکسٹائل پروسیسنگ سینٹر ہے۔ چناب گروپ کو حال ہی میں سب سے زیادہ نامیاتی کپاس کی گانٹھ کی پیداوار کرنے پر ورلڈ وائڈ فنڈ فارنیچر کی جانب سے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

اپنے دورے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا کہ مجھے پاکستان کے اس اہم صنعتی شہر فیصل آباد کا دورہ کرکے انتہائی مسرت کا احساس ہے۔ اس شہر کو صنعتی اہمیت کی مناسبت سے پاکستان کا مانچسٹر بالکل درست کہا جاتا ہے یہ شہر پاکستان کی ٹیکستائل پیداوار اور زرعی اہمیت کا حامل ہونے کے علاوہ پاکستان کے عظیم گلوکار نصرت فتح علی خان کی مقام پیدائش بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں فیصل آباد کے کاروباری رہنماؤں سے انتہائی متاثر ہوا ہوں جو کہ دنیا کے ساتھ پاکستان کی اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ دینے کی کوشش میں مصروف ہیں’ یہاں کے ہنر مند دستکاروں کی تیار کردہ جدید مصنوعات برطانیہ سمیت دنیا بھر میں استعمال اور پسند کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کیلئے دنیا بھر میں پانچواں بڑا برآمد کرنے والا ملک ہے۔

سو سے زائد برطانوی کمپنیاں یہاں کاروبار میں مصروف ہیں۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے 2013 ء کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو 2015 ء تک تین ارب برطانوی اسٹرلنگ پاؤنڈ تک بڑھانے کا نیا ہدف طے کیا تھا مجھے یقین ہے کہ فیصل آباد میں موجود کاروباری ادارے اس ہدف کے حصول اور جی ایس پی پلس کے تحت ترجیحی تجارت کے معاہدے اور وسیع تر یورپی یونین مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے ایک اہم کردا ادا کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ