تربیلا چوتھا توسیعی پن بجلی منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے : چیئرمین واپڈا کی پراجیکٹ حکام کو ہدایت،

1410 میگاواٹ صلاحیت کا منصوبہ شیڈول کے مطابق 2016 ء میں مکمل ہوگا ، ہر سال 3 ارب 80 کروڑ یونٹ سستی بجلی مہیا کرے گا ، تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے سے سالانہ 30 ارب روپے کا فائدہ ہوگا ، منصوبہ اپنی لاگت 3 سال میں پوری کردے گا

منگل 13 جنوری 2015 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے ہدایت کی ہے کہ 1410 میگاواٹ صلاحیت کے زیر تعمیر تربیلا پن بجلی کے چوتھے توسیعی منصوبے کی شیڈول کے مطابق تکمیل یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے دورے کے دوران کیا۔ جنرل منیجر تربیلا ڈیم ، پراجیکٹ ڈائریکٹر تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ ، مشاورتی اور تعمیراتی کمپنی کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چیئرمین واپڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ اپنی تکمیل پر نہ صرف بجلی کی قلت دور کرنے میں مدد دے گا بلکہ اس کے ذریعے قومی نظام میں کم لاگت پن بجلی کے اضافے سے بجلی کے نرخوں میں کمی آئے گی اور صارفین کو ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے، تاہم اس دوران تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔دورے کے دوران چیئرمین نے تربیلا ڈیم کی ٹنل3 اور 4 پر ان ٹیک ورکس اور تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے پاور ہاؤس کی سائیٹ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر جنرل منیجر تربیلا ڈیم اور کنسلٹنٹ نے چیئرمین واپڈا کو تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے پر مجموعی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پراجیکٹ کی تکمیل 2016 ء میں متوقع ہے۔ عالمی بنک منصوبے کی تعمیر کیلئے 840 ملین ڈالر فراہم کر رہا ہے۔چیئرمین کو بتایا گیا کہ تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے تحت ٹنل نمبر 4 پر 1410 میگاواٹ کے تین یونٹوں کی تنصیب سے تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 3 ہزار 4 سو 78 میگاواٹ سے بڑھ کر 4 ہزار 8 سو 88 میگاواٹ ہوجائے گی۔تربیلا پن بجلی کے چوتھے توسیعی منصوبہ قومی نظام کو سالانہ تقریباً 3 ارب 80 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کرے گا اور اس سے ہرسال تقریباً 30 ارب روپے کے فوائد حاصل ہوں گے۔ یہ منصوبہ صرف 3 سال کی قلیل مدت میں اپنی تعمیر پر آنے والی لاگت پوری کر دے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی