فمکو ٹیکس انڈسٹریز کا GE کے تعاون سے 35 میگا واٹ پاورپلانٹ لگانے کا فیصلہ

جمعہ 16 جنوری 2015 23:25

ٰٓٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) فمکو ٹیکس انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈنے بین الاقوامی شہرت کی حامل کمپنیGE کے تعاون سے 35 MW کا پاورپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں GE کے تیار کردہ 12 Jenbacherگیس انجن نصب کیے جائیں گے۔ یہ پلانٹ کوٹری، حیدرآباد میں قائم کیا جائے گا اور پاکستان میں اپنی نوعیت کے بڑے پلانٹس میں سے ایک ہوگا۔

یہ فمکو ٹیکس اور وسیع تر کمیونٹی،دونوں کے لیئے ایک اہم پراجیکٹ ہے۔پیدا کی جانے والی بجلی نہ صرف فمکو ٹیکس کی ٹیکسٹائل مل کو چلانے کے لیئے ہی استعمال کی جائے گی بلکہ فاضل پیداوار جو اندازاً ڈھائی ہزار گھروں کی ضرورت پوری کرنے کے لیئے کافی ہو گی مقامی یوٹیلیٹی ،حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(HESCO) کی گرڈ میں شامل کر دی جائے گی جس سے ملک میں بجلی کی مانگ اور سپلائی میں فرق کو کسی حد تک پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

فمکو ٹیکس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو،مسعود پرویز نے کہا کہ " GE کیDistributed Power ٹیم نے اس معاہدے کے ساتھ جو مضبوط فنی تعاون اور رہنمائی دی ہے ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔" پہلے پانچ یونٹس کی ڈلیوری 2015 کی پہلی ششماہی میں ہو گی جبکہ GE پہلے90 ہزار Operating Hoursمیں مدد کے لیئے فمکو ٹیکس کے ساتھ (MSA) Material Stream Agreement بھی کرے گی۔مشرق وسطیٰ ،ترکی اور پاکستان میںGE Power and Water Distributed Power بزنس کے ریجنل لیڈرHisham Albahkali نے کہا" ہمیں فخر ہے کہ فمکو ٹیکس نے اپنی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیئے GE Jenbacher انجن پسند کیئے ۔

" انھوں نے کہا کہ " GE Jenbacher انجن پاکستان میں ثابت شدہ ریکارڈ کے حامل ہیں اور سخت حالات میں اعتماد اور بہتر کارکردگی کے ساتھ بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔" جی ای پاکستان کے پریذیڈنٹ اورCEO صارم شیخ نے کہا کہ"ٹیکسٹائل اور اس سے متعلقہ دیگر شعبے پاکستان کی معیشت میں اہم درجہ رکھتے ہیں اور GE Jenbacher پچھلی دو دہائیوں سے ان کی پسند چلی آ رہی ہے۔

"2013-14 کے اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق ملکی جی ڈی پی میں ٹیکسٹائل اور اس سے متعلقہ شعبوں کا حصہ 8فیصد ہے اور ایک کروڑ سے زیادہ خاندانوں کا روزگار ان شعبوں سے وابستہ ہے- "بجلی اور گیس کی مسلسل فرہمی ان شعبوں کی ترقی کے لیے ضروری ہے اور جی ای کو ایسی ٹیکنالوجیز فراہم کرنے پر فخر ہے جو نہ صرف اس اہم سیکٹر کو مستحکم کرتی ہیں بلکہ مقامی آبادی کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔

"GE پاکستان کی ترقی میں ایک دیرینہ پارٹنر ہے۔ GE کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز آج پاکستان کی 25 فیصد سے زیادہ بجلی پیدا کر رہی ہیں۔پاکستان دنیا کے ان چند ملکوں میں سے ہے جہاں Jenbacher انجنوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔1990 کی دہائی سے اب تک پاکستان میں ایک ہزار سے زیادہ یونٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ان کی کارکردگی31 ملین گھنٹے ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ٹیکسٹائل، کیمیکلز اور مینو فیکچرنگ سیکٹر اور یوٹیلیٹیز سمیت،ملک کی بعض اہم صنعتوں کے لیئے یہ یونٹس 1,445 میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔

قدرتی گیس، flare gas ،بائیو گیس، بائیو ماس اورlandfillگیس سمیت گیس کی مختلف اقسام اور گیس والے ایندھن کی دوسری اقسام کو استعمال کرنے کی صلاحیت کے حامل Jenbacher انجن ،صنعتی اداروں اور یوٹیلیٹیز کو موقع پر بجلی کی ضروریات قابل بھروسہ طریقے سے پوری کرنے میں مدد دیتے ہیں۔یہ انجن GE کے ecomagination portfolio کا حصہ ہیں ،جس میں شامل ہونے کے لئے مصنوعات اور خدمات کو بہتر معاشی قدرو قیمت اور ماحولیاتی، دونوں اعتبار سے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا