زیتون کے کاشتکار زیتون کی کاشت ستمبر میں مکمل کریں  محکمہ زراعت پنجاب

زیتون کا پودا ہر قسم کی زمین جہاں پانی کی مناسب مقدار موجود ہو کاشت کیا جاسکتا ہے ترجمان

اتوار 18 جنوری 2015 15:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق زیتون کے کاشتکار زیتون کی کاشت ستمبر میں مکمل کریں۔ زیتون کا تیل انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید اور صحت بخش ہے۔ اس کے مفید اثرات دل کی بیماریوں اور پٹھوں کی کمزوری کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ زیتون کا پودا ہر قسم کی زمین جہاں پانی کی مناسب مقدار موجود ہو کاشت کیا جاسکتا ہے۔

ایسی زمین جس کی تیزابی خاصیت 5.5 سے 8.5ہو زیتون کی کاشت کے لئے مفید ہے۔

(جاری ہے)

زیتون کی کاشت سال میں دو مرتبہ موسم بہار (فروری مارچ) اور مون سون (اگست ستمبر ) میں کی جاتی ہے۔ ہموار کھیتوں میں زیتون کی کاشت قطاروں میں شمالاً جنوباً کی جائے جبکہ قطار سے قطار اور پودے سے پودے کا فاصلہ 20 فٹ رکھا جائے۔ اگرچہ زیتون کا پودا خشک سالی کے خلاف کافی حد تک قوت مدافعت رکھتا ہے تاہم موسمی حالات کے مطابق کاشتکار چھوٹے پودوں کو 4 سے 10 دن اور بڑے پودوں کو 15 سے 20 دن کے وقفے سے آبپاشی کریں۔

مون سون میں نمی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے زیتون کے پودے پر wooly aphid کا حملہ زیادہ ہوجاتا ہے۔ کاشتکار wooly aphid اور زیتون کی دیگر بیماریوں کے لئے محکمہ زراعت کے متعلقہ عملہ کی ہدایت سے حفاظتی اقدامات کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک