انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کارجحان، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اوربرطانوی پاؤنڈ کی قدر مستحکم، یورو کی قدربڑھ گئی

پیر 19 جنوری 2015 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کارجحان رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اوربرطانوی پاؤنڈ کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورو کی قدربڑھ گئی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹربینک میں 1 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 100.76 روپے سے کم ہوکر100.75 روپے اورقیمت فروخت 100.81روپے سے کم ہوکر 100.80 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 101.10 روپے اورقیمت فروخت 101.30 روپے کی سطح پربرقراررہی اسی طرح کسی ردوبدل کے بغیر برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 153 روپے اورقیمت فروخت 153.25 روپے پرمستحکم رہی جبکہ یوروکی قدرمیں 25 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے یوروکی قیمت خرید 116.75 روپے سے بڑھ کر 117 روپے اورقیمت فروخت 117 روپے سے بڑھ کر 117.25 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روزروپے کی نسبت یواے ای درہم اورسعودی ریال کی قدرمیں بالترتیب 5,5 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یواے ای درہم کی قیمت فروخت 27.80روپے سے کم ہوکر 27.75 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.10 روپے سے کم ہوکر 27.05 روپے ہوگئی۔

Browse Latest Business News in Urdu