ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ہوا، شماریات بیورو

پیر 5 جون 2023 16:40

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران  معمولی اضافہ  ہوا، شماریات بیورو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یکم جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1106 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.86 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1097 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں یکم جون کو ختم ہونےوالے ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1114 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.69 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کےجنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1107 روپے ریکارڈ کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلا م آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1100، راولپنڈی 1081، گوجرانوالہ 1130، سیالکوٹ 1130، لاہور 1145، فیصل آباد 1100، سرگودھا1087، ملتان 1127، بہاولپور 1150، پشاور 1077 اور بنوں میں 1040 روپے رہی۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1100 ، حیدرآباد 1081، سکھر 1130، لاڑکانہ 1130، کوئٹہ 1145 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1100 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی