کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈبننے کا سلسلہ برقرار ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید28ارب37کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

بدھ 21 جنوری 2015 19:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈبننے کا سلسلہ برقرار ہے اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوبھی تیزی کا رجحان رہااورکے ایس ای100انڈیکس 34300کی تاریخی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید28ارب37کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت11.18 فیصد زائد جبکہ49.50حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ بلیو چپس کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اور آئندہ دو ماہ کی مانیٹری پالیسی میں ڈسکاوٴنٹ ریٹ میں کمی کی اطلاعات کی خبروں کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے اور انہوں نے بینکنگ ،فرٹیلائزر ،آئل اور توانائی سیکٹر میں خریداری کی ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34400کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس208.20پوائنٹس اضافے سے 34329.50پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ ۔ مجموعی طور پر400کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 180کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،198کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں28ارب،37کروڑ74لاکھ31ہزار 733روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر 77کھرب92ارب 92کروڑ20لاکھ4ہزار841روپے ہوگئی ۔بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں35کروڑ54لاکھ33ہزار 150شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں3کروڑ97لاکھ70ہزار870 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے انڈس موٹرز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت46.53روپے اضافے سے977.77روپے اورایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت45.20روپے اضافے سے1955.20روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سے10300.00جبکہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت105.00روپے کمی سے 1995.00روپے ہوگئی ۔بدھ کو جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں2کروڑ97لاکھ59ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت90پیسے اضافے سے18.95روپے جبکہ فوجی فریٹ کی سرگرمیاں1کروڑ81لاکھ87ہزار 100 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت5.59روپے اضافے سے131.95روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس198.30پوائنٹس اضافے سے 22314.90پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس490.34پوائنٹس اضافے سے 53863.93جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس91.65پوائنٹس اضافے سے 24715.14پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ