وزارت صنعت و پیداور و تجارت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ماہانہ مشاورتی اجلاس منعقد کریں‘صدر پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس

بدھ 21 جنوری 2015 19:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء)پاک چائینہ جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے پاکستان میں بجلی اور گیس کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وجہ سے صنعتی شعبہ جی ایس پی پلس کی سہوت سے استفادہ نہیں کر پا رہا،جی ایس پی پلس کی سہولت کی بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات کو14بلین ڈالر تک لیجانے کا ہدف مقرر کیاگیا تھا جو کہ بجلی اور گیس کی قلت کی وجہ سے پورا نہیں ہو سکے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی عدم موجودگی کپڑے کی صنعت کو شدید متاثر کرہی ہے۔جی ایس پی پلس کی سہولت کے حصول کے بعدملکی برآمدات کا کل حجم 7 فیصد تک کے متوقع اضافے کے برعکس محض3%تک محدود رہاہے جبکہ ٹیکسٹائل کی صنعت جس پر اس ضمن میں زیادہ انحصار کیا جا رہا تھا اسکی پیداواری صلاحیت میں 1% فیصد کا بھی اضافہ دیکھنے میں نہ آیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ صورتحال کی پیچیدگی کو مدنظر رکھتے ہوے جلدازجلد صنعتوں کو اور بالخصوص کپڑے کی صنعت کو بلاتعطل بجلی اور گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے تاکہ برآمدات کی موجودہ شرح کو قائم رکھا جا سکے اور اس شعبے سے منسلک 10 ملین افرادکو بے روزگار ہونے سے بچ سکیں۔انہوں نے تجویز دی کہ وزارت صنعت و پیداور اور وزارت تجارت کو جی ایس پی پلس کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ماہانہ مشاورتی اجلاس منعقد کرنے چاہئیں تاکہ سہولت سے بھرپور استفادہ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ