کراچی میں جائیداد کی خرید و فروخت و منتقلی لیز ،سب لیزواٹربورڈ کی این او سی کے بغیر جاری نہ کیے جائیں ،ایم ڈی واٹربورڈ

جمعرات 22 جنوری 2015 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید ہاشم رضا زیدی نے انسپکٹر جنرل اسٹیمپس اور سینئر رجسٹرار کراچی سے درخواست کی ہے کہ متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے جائیں کہ کراچی میں جائیداد کی خرید و فروخت و منتقلی لیز ،سب لیز بھی دوسرے یوٹیلیٹی اداروں کی طرح واٹر بورڈ کے نو ڈیو ز سرٹیفکٹ (N.D.C) کے بغیر نہ کی جائے تاکہ ادارہ کے ریو نیو میں اضافہ ہو سکے،واضح رہے کہ حکو مت سندھ نے جائیداد کی خریدو فروخت ،منتقلی،رجسٹریشن ایکٹ 1908میں تر میم کر دی ہے جس کے مطابق شق نمبر 16 دفعہ 19کا اضافہ کیا گیا ہے ،جس کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد گورنرسندھ نے توثیق بھی کر دی ہے ،اس تر میم کے تحت یو ٹیلٹی بلز کی عدم ادائیگی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگی ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ ایکٹ کے تحت وجود میں آیا ہے جو معمولی نرخ پر شہر کراچی کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات فراہم کر نے کا ذمہ دار ہے واٹر بورڈ حکومتی اثا ثہ کی حیثیت رکھتا ہے واٹربورڈمیں شہر کی دو کروڑ سے زائد آبادی کو بلاتفریق پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نکاسی گند آب ، گھریلو سیوریج کو ٹھکانے لگا نے کے کام کی انجام دہی کے لئے ایک بڑا نظام قائم ہے جو کہ ہیوی میکنیکل ورکس ،سول اسٹریکچر،ٹریٹمنٹ پلانٹس،کلورینیشن ،فلٹریشن اورہیوی تنصیبات پر مشتمل ہے،جس کی تنصیبات سینکڑوں میلوں تک پھیلی ہوئی ہیں جن کی دیکھ بھال ، تعمیر و مرمت ، استعداد کارمیں اضافہ پر واٹر بورڈاپنے وسائل سے خرچ کرتا ہے اور نکاسی و فراہمی آب کے پیچیدہ نظام کو چلانے کیلئے واٹربورڈ کے 13000 سے زائد عملہ 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے ،تمام نظام کوچلانے لئے خطیر رقوم اور فنڈ درکار ہو تا ہے تاہم واٹر بورڈ اپنے اخراجات بغیر کسی سرکاری امداد کے کسی حد تک اپنے وسائل سے پورے کر رہا ہے ،واٹربورڈ کو حکومتی امداد بھی نہیں ملتی جبکہ واٹر بورڈ اپنے صارفین سے پانی و سیوریج کی سہولیات فراہم کر نے کی مد میں برائے نام محصول وصول کر تا ہے جو کہ دوسرے یو ٹیلٹی اداروں سے انتہائی کم ہے لیکن اس کے با وجود صارفین واجبات سمیت ماہانہ بل کی ادائیگی بھی نہیں کررہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت 10لاکھ صارفین میں سے 4لاکھ سے بھی کم گھریلو صارفین بمشکل بل ادا کرتے ہیں جس کی جہ سے واٹر بورڈکو مالی مشکلا ت کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ یہ امر فوری توجہ اور تعاون کا مستحق ہے واٹر بورڈ کے نو ڈیو ز سرٹیفکٹ (N.D.C) کو عملی طور پر ختم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے واٹربورڈ کو بھاری نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہے مشاہدہ میں آیا ہے کہ جائیداد کی خرید و فروخت اور ٹرانسفر کے عمل میں صارفین واٹر بورڈ کے واجبات ادا نہیں کرتے اور N.D.Cکے بغیر ہی لیز ، جائیداد کی منتقلی سمیت تمام امور طے پاجاتے ہیں جس کی وجہ سے واٹر بورڈ کو مالی دشواریوں سامنا ہے لہٰذا اس سلسلہ میں درخواست کی جاتی ہے کہ کراچی میں جائیداد کی خرید و فرخت و منتقلی کو نو ڈیو ز سرٹیفکٹ (N.D.C) کے ساتھ وابستہ کیاجائے اور لازمی و فوری طور پر تمام متعلقہ ادارے بشمول رجسٹرار،سب رجسٹرار،لیز کے دفاتر متعلقہ اداروں کو اس بات کا پابند کیاجائے کہ واٹر بورڈ کے نو ڈیو ز سرٹیفکٹ (N.D.C) کے بغیر جائیداد کی منتقلی نہ کی جائے جس کے لئے جلد از جلد احکامات جاری کئے جائیں تاکہ واٹر بورڈ مالی طور پر مستحکم ہو سکے اور واٹربورڈ فراہمی ونکاسی آب کو مزید جدید سہولتوں سے آراستہ کرسکے اس لئے کہ اکثر انتہائی اہم ترقیاتی کام ،تعمیر وتوسیع اور اپ گریڈیشن کے معاملات میں مالی وسائل کی کمی آڑے آّرہی ہے جبکہ کراچی کی روزبروز بڑھتی آبادی ، صنعتی وتجارتی طلب میں اضافے کے باعث مالی وسائل کی اشد ضرورت ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ