ملک بھر میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں زبردست مندی کا رجحان ،

قیمتیں4ہزار900سے5ہزار100روپے فی من تک گر گئیں

جمعرات 22 جنوری 2015 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء)ملک بھر میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں زبردست مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور مختلف شہروں میں گزشتہ چند روز کے دوران روئی کی قیمتیں 100 سے 200روپے فی من مندی کے بعد 4ہزار900سے5ہزار100روپے فی من تک گر گئیں ہیں۔بھارت سے روئی اور سوتی دھاگے کی درآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل سیکٹر کو اگر بجلی اور گیس کی فوری مکمل بحالی نہ کی گئی تو کاٹن انڈسٹری کے ایک بڑے معاشی بحران کی زد میں آنے کا خدشہ ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ بھارتی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گرتی ہوئی قدر اور بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے برآمد کنندگان کو اضافی مراعات کے باعث رواں سال بھارتی روئی اور سوتی دھاگے کی پاکستان میں بڑے پیمانے پر درآمد دیکھی جا رہی ہے جس سے ملکی کاٹن انڈسڑی کے مستقبل پر بھی ایک سوالیہ نشان دیکھا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود اپٹما،کاٹن جنرز اور کسان تنظیموں کی بار بار اپیلوں کے باوجود نہ تو حکومت پاکستان بھارت سے سوتی دھاگے اور روئی کی درآمد پر پابندی عائد کر رہی ہے اور نہ ہی ان اشیاء کی درآمد پر عائد ڈیوٹیز میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس پاکستان میں بھارت سے سوتی دھاگے کی درآمد پر صرف پانچ فیصد ڈیوٹی عائد ہے جبکہ بھارت نے پاکستان سے سوتی دھاگے کی درآمد پر نہ صرف30فیصد ڈیوٹی عائد کر رکھی ہے بلکہ پاکستان کو سوتی دھاگہ برآمد کرنے والے اپنے برآمد کنندگان کے لئے پانچ فیصد اضافی مراعات کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث بھارت نے پاکستان سے بھارت میں سوتی دھاگے کی درآمد نا ممکن بنا رکھی ہے جبکہ بھارت سے بڑے پیمانے پرسوتی دھاگے کی پاکستان میں درآمدات دیکھی جا رہی ہیں جس سے پاکستانی کاٹن انڈسٹری اور زرعی معیشت زوال پذیر ہے۔

احسان الحق نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق پچھلے ہفتے جرمنی میں ہونے والے ایک ٹیکسٹائل فیئر سے پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کو بڑے پیمانے پر ہوم ٹیکسٹائل کے برآمدی آرڈرز ملے ہیں لیکن خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ توانائی کے غیر معمولی بحران کے باعث ان آرڈرز کی بر وقت تکمیل میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لئے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ ٹیکسٹائل سیکٹر کوترجیحی بنیادوں پر گیس اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ ملکی کاٹن انڈسٹری کی بحالی کے ساتھ ساتھ برآمدات بہتر ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے تجارتی خسارے میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہو گی

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی