پنجاب کے 4 اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے 946 سکیموں کا سروے

سروے 31 مارچ 2015 تک مکمل اور پانی کی فراہمی ستمبر 2015 تک شروع کر دی جائیگی ‘ ملک تنویر اسلم اعوان، چیئر مین سٹیئرنگ کمیٹی صوبائی وزیر ہاؤسنگ تعمیر و مواصلات نے پنجاب کے تمام اضلاع میں بند ہونے والی واٹر سکیموں کی تفصیلات طلب کر لیں

جمعہ 23 جنوری 2015 22:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) چیئر مین سٹیئرنگ کمیٹی صوبائی وزیر ہاؤسنگ تعمیر و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے گزشتہ روز پنجاب صاف پانی کمپنی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں ہدایت کی کہ پنجاب کی ایسی تمام سکیمیں جو صاف پانی فراہم کرنے کے لئے تعمیر کی گئی تھیں اور اب ناکارہ ہو چکی ہیں ان کی تفصیلات اور وجوہات اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائیں ۔

صوبائی وزیر نے صاف پانی فراہم کرنے والی جاری موجودہ سکیموں کے پانی کو از سر نو تجزیے کے لئے لیبارٹری بھیجنے کی ہدایت بھی کی ۔ چیئر پرسن ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ اس وقت لودھراں میں 134 ، بہاولپور میں 182 ، بہاولنگر میں 400 ، رحیم یار خان میں 230 صاف پانی فراہم کرنے کے لئے سکیموں کا سروے جاری ہے جو 31 مارچ 2015 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں یہ سکیمیں ستمبر 2015 تک صاف پانی کی فراہمی شروع کر دیں گی ۔ صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ان اضلاع کے علاوہ فیصل آباد ، ساہیوال ، ننکانہ ، قصور ، راجن پور اور اوکاڑا کے اضلاع میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لئے سروے کا کام شروع ہو چکا ہے ۔ملک تنویر اسلم اعوان نے ہدایت کی کہ ایسی پرانی سکیمیں جو بالکل ناکارہ ہو چکی ہیں ان پر محنت کرنے کی بجائے نئی سکیمیں شروع کی جائیں ۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اعداد و شمار پر وقت ضائع نہ کریں بلکہ ان سکیموں کو جلد از جلد فعال بنا کر شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ اسد گیلانی ، چیئر پرسن صاف پانی پراجیکٹ ڈاکٹر عائشہ غوث انجینئر قمر السلام اور ڈائریکٹر فراست اقبال کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

دبئی  سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ

دبئی سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

پاکستان سٹریٹجک محل وقوع ، معدنی وسائل، زیادہ آبادی اور تنوع کی وجہ سے  دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتا ..

پاکستان سٹریٹجک محل وقوع ، معدنی وسائل، زیادہ آبادی اور تنوع کی وجہ سے دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتا ..