کراچی ،انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستان روپیہ دباؤ کا شکار،

جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر101روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا

جمعہ 23 جنوری 2015 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستان روپیہ دباؤ کا شکار ہو گیا جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر101روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 102روپے کے قریب پہنچنے کے قریب ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد یورو کی قدر118روپے سے گھٹ کر114روپے اور برطانوی پاونڈ154روپے سے گھٹ کر152روپے کی سطح پر آگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر35پیسے بڑھ گئی جس کے بعد روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 100.75روپے سے بڑھ کر101.10روپے اور قیمت فروخت100.80روپے سے بڑھ کر101.15روپے پر جا پہنچی اسی طرح 25پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 101.35روپے سے بڑھ کر101.60روپے اور قیمت فروخت 101.55روپے سے بڑھ کر101.80روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں4روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 118روپے سے کم ہو کر114روپے اور قیمت فروخت118.25روپے سے کم ہو کر114.25روپے ہو گئی اسی طرح2روپے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 154روپے سے کم ہو کر152روپے اور قیمت فروخت 154.25روپے سے کم ہو کر152.25روپے پر آگئی ۔فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز روپے کی نسبت یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب5،5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.90روپے سے بڑھ کر27.95روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.20روپے سے بڑھ کر27.25روپے ہو گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد