پی آئی اے کو اگلے سال 14 جہاز لیز پر مل جائیں گے،حکومت نے مختلف ممالک کی کمپنیوں سے بات چیت مکمل کرلی

بدھ 28 جنوری 2015 14:37

پی آئی اے کو اگلے سال 14 جہاز لیز پر مل جائیں گے،حکومت نے مختلف ممالک کی کمپنیوں سے بات چیت مکمل کرلی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس و ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو اگلے سال 14 جہاز لیز پر مل جائیں گے اس سلسلے میں حکومت نے مختلف ممالک کی کمپنیوں سے بات چیت مکمل کرلی ہے‘ جہاز ملنے سے فیصل آباد کیلئے پی آئی اے کا پرانا شیڈول بحال ہوجائے گا جس کے تحت روزانہ دو پروازوں کے علاوہ ایک ہفتہ وار بین الاقوامی پرواز بھی بحال ہوجائے گی۔

انہوں نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کیلئے تاجروں کو یقین دلایا کہ وہ آئندہ چند روز میں وزیراعظم سے بات کرکے ایف بی آر سے 102 ارب روپے کے ریفنڈ کی تاجروں کو ادائیگی کے سلسلے میں کام شروع کرادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کی واپسی کے بعد نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے بدھ کے روز ”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

28 جنوری 2015ء“ کو ایک خصوصی ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم بجلی‘ گیس اور پٹرول کی قلت کو دور کرنے کیلئے مسلسل متعلقہ وزارتوں کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف ممالک سے رابطے میں ہیں اور انشاء اللہ جلداز جلد ملک سے بجلی‘ گیس اور پٹرول کا بحران ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے مختلف پراجیکٹس پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت پانی و بجلی نے صنعتکاروں کو ان کی صنعتیں چلانے کیلئے گیس اور بجلی کی مسلسل سپلائی کا حکم دے دیا ہے جس سے برآمدات کیلئے کئے گئے معاہدوں کا ہدف پورا ہوجائے گا اور محنت کشوں کو روزگار بھی میسر آئے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ