آزاد کشمیر میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کو مزید محنت کرنا ہوگی، اساتذہ کے ٹائم سکیل کیخلاف کیس سپریم کورٹ سے واپس لے لینگے، چودھری عبدالمجید

پرائیویٹ سیکٹرکے تعلیمی اداروں کو ریگو لیٹری اتھارٹی کے ماتحت کیاجائیگا، مذہبی مدارس کو بھی نارمل میزانیہ پر لانے کیلئے اقدامات کیے جائینگے نرسری سے گریجویشن تک نصاب میں اسلامی تعلیمات لازمی ہونگی،معاشرے میں مثبت تبدیلی تعلیمی ادارے لاتے ہیں ،سیاسی کلب نہیں بہادرمسلح افواج پر قوم کو فخر ہے، وزیراعظم نواز شریف نے آزادکشمیرمیں میگاترقیاتی پراجیکٹس کیلئے 49 ارب روپے دیئے ان کے شکرگزارہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر ، قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے لمبا ایجنڈا رکھتے ہیں ،قوم کو بنانے کے لیے ہمیں اپنے اندر کمٹمنٹ کرناہوگی ،محمدمطلوب انقلابی ، تعلیمی پالیسی 2009 کی کابینہ منظوری دے چکی ،نفاذ کے لیے تمام انتظامی آرڈرز بھی ہوچکے ،بعض مالیاتی امور حل ہونا باقی ہیں،میاں عبدالوحید

جمعرات 29 جنوری 2015 23:21

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ آزادکشمیرمیں معیار تعلیم کو بہتربنانے کے لیے اساتذہ کو مزید محنت کرناہوگی ۔ حکومت کالج اساتذہ کے ٹائم سکیل کے خلاف سپریم کورٹ سے اپنا کیس واپس لے لے گی ۔ پرائیویٹ سیکٹرکے تعلیمی اداروں کو ریگو لیٹری اتھارٹی کے ماتحت کیاجائے گا۔

مذہبی مدارس کو بھی نارمل میزانیہ پر لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ نرسری سے گریجویشن تک نصاب میں اسلامی تعلیمات لازمی ہونگی۔ آزادکشمیرمیں تعلیمی انقلاب لائیں گے۔ مزید دویونیورسٹیاں اور ملٹری کالج جلد بنائے جائیں گے۔ معاشرے میں مثبت تبدیلی تعلیمی ادارے لاتے ہیں سیاسی کلب نہیں بہادرمسلح افواج پر قوم کو فخر ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے آزادکشمیرمیں میگاترقیاتی پراجیکٹس کے لیے 49 ارب روپے دیئے اس پر ان کے شکرگزارہیں۔

شہید بھٹواور شہید محترمہ بے نظیرکی جمہوری سوچ آگے بڑھانے کے لیے عوام کو مزید بااختیار بنائیں گے۔ وہ جمعرات کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں آزادکشمیرکالج ٹیچرایسوسی ایشن (ایکٹا) کے زیراہتمام دوروزہ تعلیمی کانفرنس 2015 کے اختتامی سیشن سے بطورمہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس سے وزیر ہائیر ایجوکیشن و آئی ٹی محمدمطلوب انقلابی، وزیرتعلیم سکولز میاں عبدالوحید،سیکرٹری تعلیم کالجز محمود خان، کالج ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمدایوب، مسٹ کے وائس چانسلر ڈاکٹرحبیب الرحمن نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس میں سیکرٹری ایس ڈی ایم اکرم سہیل، سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ عباس خان، وزیراعظم کے سیاسی مشیرشوکت راجہ، ناظم اعلیٰ تعلیمات کالجز شاہین عشائی، ڈی ایچ او ڈاکٹربشیرچوہدری، ڈاکٹرمحمدصغیر، راجہ وحید الزمان اور پروفیسر کوثرشاہین نے اپنے اپنے مقالات بھی پیش کیے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ وزارت عظمیٰ کی کرسی اللہ تعالیٰ کی امانت ہے اور میں ایک امین کے طورپر اپنے فرائض سرانجام دے رہاہوں۔

میراسانس اور سوچ خدمت خلق خداکے لیے وقف ہے۔ آزادکشمیر جوتحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اس میں غازی ملت سردارابراہیم خان، کے ایچ خورشید مرحوم، سردارقیوم خان، چوہدری نورحسین، خالق انصاری، راجہ اکرم مرحوم سمیت تمام اصلاف نے اس کی ترقی اور تحریک آزادی کے لیے گراں قدرخدمات سرانجام دیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ شہید قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیربھٹونے پاکستان کی عوام کو ووٹ کا حق دلایا۔

انھیں متفقہ آئین دیااور پاکستان میں جمہوریت کے تحفظ اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے قربانیاں دیں۔ انھوں نے کہااب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری ملک میں مفاہمت کی سیاست کے فروغ اور قومی وملی یکجہتی کو بیدارکرنے کے لیے آگے بڑھ کر قائدانہ کرداراداکررہے ہیں۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہاکہ موجودہ نظام تعلیم میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔

نرسری سے گریجویشن تک اسلامی تعلیمات کا نصاب میں شامل ہوناضروری ہے میں تجویز کرتاہوں کہ اساتذہ اور حکومتی ماہرین کے ارکان پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جوجون تک آزادکشمیربھرکے لیے یکساں نصاب تشکیل دے جس میں اسلامی تعلیمات لازمی شامل ہوں۔انھوں نے کہاکہ پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کا ایک ہی نصاب ہوناچاہیے۔ ایسانظام تعلیم جس میں قرآن کی تعلیمات شامل نہ ہوں میں اس پرلعنت بھیجتاہوں۔

اگر ہمارانصاب تعلیم ٹھیک ہوتا آج ملک میں دہشت گردی اور انتہاپسندی نہ ہوتی۔ ایک کمیٹی کی تشکیل ہونی چاہیے جو ایک ہی بار موجود نصاب میں موجود کمی کو دورکرتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کے ساتھ مزید ہم آہنگ کردے۔ انھوں نے کہاکہ تسلی بخش نتائج نہ دینے میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ حکومت کی بھی کوتاہی شامل ہے جس کو ہم اور سٹاف مل جل کر دورکریں گے۔

وزیراعظم نے ترقیوں کے حوالے سے ایسوسی ایشن کے معاملات چارہفتوں میں پوراکرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے ٹائم سکیل کے خلاف سپریم کورٹ سے کیس واپس لینے ، ایسوسی ایشن کے لیے 50 لاکھ روپے، ٹیچرٹریننگ کے لیے اکیڈمی بنانے ، پرائیویٹ سکولوں کو قواعد کے تحت رکھنے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے، تعلیمی کانفرنس میں نعت اور ملی نغمے پیش کرنے والے بچوں کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کے بھی اعلانات کیے۔

وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ سکول کا رزلٹ ذہین بچوں کی وجہ سے آتاہے اور کریڈٹ سکول لینے کی کوشش کرتاہے اور انہی بچوں کو داخلہ دیتاہے جوذہین ہوں۔ انھوں نے کہاکہ حکومت پرائیویٹ سکولوں کے خلاف نہیں لیکن انھیں اسی طرح چلناہوگا جس طرح ہم کہیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ آزادکشمیرکے اندر علاقائی ازم اور برادری ازم مذہب بن چکے ہیں جن کوتوڑناہوگاتاکہ ہم من حیث القوم کرسکیں۔

انھوں نے کہاکہ حکومت نے بلاتخصیص میڈیکل کالج ، یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے بنائے اور مذید دویونیورسٹیاں اسلامک یونیورسٹی کھڑی اور آئی ٹی یونیورسٹی پلندری کے علاوہ ملٹری کالج بنارہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ میرپورایئرپورٹ کا منصوبہ ختم نہیں ہوابلکہ اس کا سنگ بنیاد وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے جلد رکھواؤں گا۔ انھوں نے کہاکہ دنیامیں مقابلہ تعلیم سے کیاجاتاہے گن سے نہیں۔

تعلیم ہوتی تو مقابلہ ہوتا۔ انھوں نے کہاکہ میں دینی مدارس کے خلاف نہیں ۔ مذہبی مدارس کو معاشی طورپر مستحکم بنانے اور انھیں قواعد کے تحت لانے کے لیے انھیں بجٹ میں نارمل میزانیہ پر لایاجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ آزادکشمیرکے تعلیمی اداروں میں مقبوضہ کشمیر، گلگت بلتستان، اوورسیز کشمیریز سب کے بچوں کے لیے داخلوں کے دروازے کھلے ہیں۔ وزیراعظم نے پروفیسرز سے کہاکہ آپ بھی ریگولررہیں ۔

حلال روزی کے لیے پورا وقت کالج کو دیں جو تنخواہیں آپ لے رہے ہیں کم نہیں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آئیں آج تجدید عہد کریں کہ آزادخطہ کے اندر تعلیمی انقلاب لائیں گے۔ یہ انقلاب آپ نے غریبوں نے اورہم نے لاناہے سیاسی کلبوں نے نہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہم پر کرپشن کے الزامات لگانے والے اپنے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔ 92 میں آزادکشمیرکا ترقیاتی بجٹ دس ارب روپے اب بھی اتناہی ہے اس کے باوجود ہم نے اقتدارمیں آکر اعلانات کے بجائے عملی طورپرمیڈیکل کالجز ، یونیورسٹیاں، سڑکیں بنائیں۔

آزادکشمیرمیں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ موجود ہے کسی کو کرپشن کا شک ہے توعدالت میں رجوع کرے۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے اقتدارمیں آنے سے قبل میرپورمیں سڑکوں ، پانی اور سیوریج کی صورتحال خراب تھی۔ 90 میں سابق وزیراعظم ممتاز راٹھور نے یہاں کی ترقی کے لیے 30 کروڑ ورپے دیئے اور سب موجودہ حکومت نے ہرشعبہ کے اندر بہتری لائی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی بہادرمسلح افواج 20 ہزار فٹ کی بلندی پر ہماری حفاظت کے لیے کھڑی ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں ہوں یاسیلاب ہوں یاہنگامی حالات پرموقع پر پاک فوج کے جوان پیش پیش ہیں۔ ہمیں اپنی فوج پر فخرہے۔ انھوں نے کہاکہ جس طرح آزادکشمیرکی ترقی کے لیے تاؤبٹ سے منگلادو رویہ سڑک کی تعمیرشنٹراور لیپہ ٹنل اسلام آباد اور مظفرآباد کے لیے ریلوے لنک جیسے منصوبوں کے لیے اربوں روپے کے منصوبے دیئے اس پر ہم وزیراعظم نواز شریف کے شکرگزارہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرہائیرایجوکیشن وآئی ٹی محمدمطلوب انقلابی نے کہاکہ ہم قوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے لمبا ایجنڈا رکھتے ہیں مگراپنے لیے کوئی ایجنڈانہیں ۔ قوم کو بنانے کے لیے ہمیں اپنے اندر کمٹمنٹ کرناہوگی اسی صورت میں ہم مثبت نتائج حاصل کرسکیں گے۔ انھوں نے کہاکہ جس طرح وزیراعظم چوہدری عبدالمجید تحریک آزادی کشمیرکے ساتھ ساتھ آزادکشمیرکی تعمیروترقی پر توجہ دی ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

دہشت گردی کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ ہمیں اپنادشمن پہنچاننا ہوگا یہ دشمن کسی ایک شخص کا نام نہیں بلکہ یہ ایک سوچ ہے اسی سوچ نے پاکستان کو مذہبی انتہاپسندی کی طرف دھکیلا، اساتذبچوں کی ایسی تربیت کریں کے ایسی سوچ کی ہرصورت شکست ہو۔ ہم نے پاکستان کو بچانااور اس کو مذید بناناہے ۔ انھوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں تعلیمی معیار کو بہتربنانابہت بڑاچیلنج ہے مگرہم چیلنجز قبول کرنے کے عادی ہیں اور یہ چیلنج بھی قبول کرتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا ۔ انھوں نے مسٹ میں شعبہ ایجوکیشن کو آرمی پبلک سکول پشاور کی شہید پرنسپل طاہر قاضی کے نام منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر ہائیر ایجوکیشن نے امتحانات میں بہترین رزلٹ دکھانے والے پرنسپلز اوراساتذہ میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید نے کہاکہ تعلیمی پالیسی 2009 کی کابینہ منظوری دے چکی ہے اس کے نفاذ کے لیے تمام انتظامی آرڈرز بھی ہوچکے ہیں بعض مالیاتی امور حل ہونا باقی ہیں۔

حکومت نے اس پالیسی کے نفاذکے لیے بجٹ میں 7 کروڑ روپے مختص کیے ہوئے ہیں مگرنئی آسامیوں کی کی تخلیق کرنے پر پابندی کی وجہ سے یہ رقم خرچ نہیں ہوپائی ۔ انھوں نے بہادر مسلح افواج کے دہشت گردی کے خلاف کردار کو بھی سراہا اور کہاکہ قوم اور فوج دشمن کے خلاف متحد ہیں۔ اب دشمن کو بھی ہرصورت ہارناہوگا۔ انھوں نے کہاکہ اساتذہ کو رول ماڈل ہوناچاہیے لوگ اپناقیمتی سرمایہ بچے اساتذہ کے حوالے کرتے ہیں جن کی تربیت کرنااساتذہ کی ذمہ داری ہے انھوں نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کو قومی ادارے میں لاناہوگا۔

اس سیکٹرپرنظررکھنے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام ناگزیر ہے ۔ سیکرٹری تعلیم محمود خان نے کہاکہ ٹیچرزٹریننگ اکیڈمی کا معاملہ ایک ڈیڑھ ماہ میں حل ہوجائے گا ۔مسٹ کے وائس چانسلرڈاکٹرحبیب الرحمن نے کہاکہ دو ماہ کے اندراندر دونئی یونیورسٹیاں بننے والی ہیں۔ کالج ٹیچرز کی ٹریننگ کے لیے بجٹ مختص کررکھاہے انھیں تربیت دلانے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہاکہ معیار تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے ہرضلع کے سطح پرمیرایبل(Measurable ) کوالٹی ایجوکیشن سیل کا قیام ضروری ہے ۔ کانفرنس کے دوران سانحہ پشاور سمیت تمام شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا