راولپنڈی میں مویشیوں اور پولٹری کی فری ویکسی نیشن مہم کا 100فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا،

مہم میں مجموعی طور پر 6لاکھ 76ہزارمویشیوں اور4لاکھ 21ہزارپرندوں کو ویکسین لگائی گئی

منگل 3 فروری 2015 23:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3فروری۔2015ء) راولپنڈی میں مویشیوں اور پولٹری کی فری ویکسی نیشن مہم کا 100فی صد ہدف حاصل کرتے ہوئے 6لاکھ سے زائد مویشیوں اور 4لاکھ سے زائد مرغیوں اور پرندوں کو ویکسین لگانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ،خصوصی ویکسی نیشن مہم اب فالو اپ مرحلہ میں داخل ہو گئی ۔ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر مظہر نے بتایا کہ ضلع راولپنڈی میں مویشیوں اور پولٹری کی فری ویکسی نیشن مہم کے دوران گائے بھینسوں سمیت 402360بڑے مویشیوں جبکہ بھیڑ ،بکریوں سمیت 273671چھوٹے مویشیوں کو ویکسی نیشن دی گئی جو کہ مجموعی تعداد 676031بنتی ہے ۔

خصوصی ویکسی نیشن مہم کے دوران مجموعی طور پر 421534 پرندوں (بشمول فینسی پرندے و پولٹری )کو ویکسین فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

ای ڈی او ایگریکلچر راولپنڈی ڈاکٹر شاہد سجاد نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کی نگرانی میں ضلع راولپنڈی میں بھینسوں ، بھیڑ ،بکریوں اور مرغیوں کی خصوصی فری ویکسی نیشن مہم کا آغاز 15جنوری سے کیا گیا تھا جس کا لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ نے 100فی صد ہدف حاصل کر لیا ہے جس پر خصوصی ویکسی نیشن مہم کی ساری ٹیم کی کوششیں لائق ستائش ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ خصوصی ویکسی نیشن مہم کے دوران دیگر اضلاع کی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب چوہدری محمد عاشق ڈوگرنے مہم کی کامیابی کے لیے ذاتی طور مختلف علاقوں میں ویکسینیشن ٹیموں کے ہمراہ جا کرتمام عمل کی نگرانی کی ۔ ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عتیق نے کہا کہ مویشیوں کی فری ویکسی نیشن مہم کا بنیادی مقصد پنجاب بھر میں مویشیوں کو بیماریوں سے بچا کر ان کی استعداد کار میں اضافہ اور دودھ و گوشت کی مطلوبہ پیداوار کا حصول ہے ۔

انہوں نے بتا یا کہ مہم کے دوران بھینسوں کو گل گھوٹو ، بھیڑ بکریوں کو انتڑیوں کے زہر اور مرغیوں کو رانی کھیت کی بیماری سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور بیمار جانوروں کا مفت علاج معالجہ بھی کیا گیا ۔ڈاکٹر عتیق نے مزید بتایا کہ سیکرٹری لائیو سٹاک کی ہدایات پر فری ویکسی نیشن مہم ضلع راولپنڈی میں 100فی صد ہدف کے حصول تک جاری رکھی گئی اور مہم میں مجموعی طور پر 6لاکھ 76ہزار 31مویشیوں کو ویکسین لگائی گئی ۔ڈاکٹر عتیق نے کہا کہ اس ضلع بھر میں ویکسینیشن مہم کا فالو اپ مرحلہ جاری ہے جس کے دوران ایسے مویشیوں و پرندوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جنہیں خصوصی مہم کے دوران کسی بھی وجہ سے ویکسین نہیں لگائی جا سکی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ