ڈریپ میں غیر ملکی کمپنی کے ڈائریکٹر کی موجودگی قبول نہیں،سینیٹر حاجی غلام علی،

من پسند شخص کی تعیناتی کیلئے ڈرگ رولز کو پامال کیا گیا،مرزا عبدالرحمن

منگل 3 فروری 2015 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3فروری۔2015ء) سینیٹکی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کے سربراہ اور فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے سابق صدر سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے ڈائریکٹر کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ)کا سربراہ لگا دیا گیا ہے جو عوام اور مقامی صنعت کے مفادات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ڈرگ رولز کے سیکشن18کے تحت کسی ادویہ ساز ادارے سے منسلک شخص ڈریپ کا سربراہ نہیں بن سکتا مگر اقرباء پروری کیلئے قوانین پامال کر دئیے گئے۔ سینیٹر حاجی غلام علی نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اور وفاقی چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے فارما کے سابق چئیرمین مرزا عبد الرحمان کی قیادت میںآ نے والے فارمامالکان کے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ساڑھے پانچ سو سے زیادہ مقامی فارماصنعتیں نہ صرف چل رہی ہیں بلکہ لاکھوں افراد کو روزگار اور بھاری زرمبادلہ بھی کما رہی ہیں جنھیں ہر قیمت پر محفوظ رکھا جائے۔ڈریپ کو چند ملٹی نیشنلز کے ہاتھوں میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔اس موقع پر مرزا عبدالرحمان نے کہا کہ ڈریپ کے سربراہ کو ڈرگ رولزکا ادراک نہیں اور وہ کسی کے مفادات کی نگہبانی کے لئے آئے ہیں۔ مقامی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو اس فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔احتجاج اور عدالتوں کا دروازہ کھٹکٹانے سمیت ہر آپشن استعمال کیا جائیگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن