امریکی محکمہ زراعت کے تعاون سے اراضی کو زرخیز بنانے سے متعلق سمپوزیم

بدھ 4 فروری 2015 18:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)امریکی محکمہ زراعت نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے ساتھ ملکر پاکستان میں زرعی اراضی کو زرخیز بنانے سے متعلق سرکاری اور نجی شعبے کے پچاس تکنیکی ماہرین کے ایک سمپوز یم کا انعقاد کیا۔ یہ سمپوزیم پاکستان کے کاشتکاروں کے لئے کھاد کے استعمال کی افادیت کو بہتر بنانے کی مسلسل کاوش کا ایک حصہ ہے۔

سمپوز یم سے خطاب کرنے والے مہمان مقررین میں امریکی محکمہ زراعت کے قومی رہنما برائے زمینی وسائل ڈاکٹر طامس رینچ اور زرعی زمین کی زرخیزی سے متعلق امریکی محکمہ زراعت کے معروف زرعی ماہر اور کاشتکار مائیکل کیوسیرا شامل تھے۔ ڈاکٹر طامس جو پہلے بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، نے اپنے خطاب میں کہا کہ زمین کی زرخیزی کو بہتر بنانے اور پاکستان کے کاشتکاروں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لئے مناسب انتظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

ایسے بہت سے باکفایت اور ا?سان طریقے موجود ہیں جنہیں پاکستانی کاشتکار اختیار کرسکتے ہیں جبکہ کاشتکاروں اور کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کے درمیان وسیع تر اشتراک کے قومی امکانات بھی موجو دہیں۔ ایک روزہ سمپوزیم میں کاشتکاروں کے لئے زمین کی زرخیزی سے متعلق متوازن نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، جس کے تحت کاشتکار کھاد کے استعمال کے لئے چار طریقے اختیار کرتے ہوئے کھاد کی درست قسم، درست مقدار، درست وقت اور درست مقام کا تعین کرسکتے ہیں۔

ان چار طریقوں کو اختیار کرکے کاشتکار اپنے لاگت کم اور پیداوار بڑھا سکتے ہیں، جس سے ان کے منافع میں بہتری ا?ئے گی اور کھاد کے زائد استعمال سے ہونے والے ماحولیاتی نقصانات کو بھی کم کیا جاسکے گا۔ سمپوزیم میں زیر غور ا?نے والے اہم موضوعات میں نائٹروجن، فاسفورس اور مائیکرو نیوٹرنٹس کے مناسب استعمال کا احاطہ کیا گیا۔ پاکستان کی معیشت میں زراعت کے شعبے کو کلیدی اہمیت حاصل ہے جس کا خام ملکی پیداوار میں ۱۲ فیصد حصہ ہے اور یہ شعبہ کروڑوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے۔

امریکی محکمہ زراعت زرعی پیداوار کی صلاحیت میں بہتری، معاشی اہداف کے حصول اور غذائی سلامتی کی ضروریات کوپورا کرنے میں معاونت کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ اس منصوبے اورامریکی محکمہ زراعت کی دیگر سرگرمیوں کے لئے بھی امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) سے فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن