سگریٹوں کی غیر قانونی تجارت اور سمگلنگ کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ 27ار ب روپے کا نقصان

جمعرات 5 فروری 2015 12:46

سگریٹوں کی غیر قانونی تجارت اور سمگلنگ کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ 27ار ب روپے کا نقصان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیرمین ٹوبیکو بورڈ فرید اللہ خان نے بتایا کہ سگریٹوں کی غیر قانونی تجارت اور سمگلنگ کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ 27ار ب روپے کا نقصان ہو رہا ہے تمباکو کی فصل سے حکومت سالانہ 85کروڑ روپے ٹیکسوں کی مد میں منافع حاصل کر رہا ہے پاکستان دنیا کا ساتواں بڑابہترین تمباکو فراہم کرنے والا ملک ہے بورڈ ممبران گذشتہ ایک سال سے مقرر نہیں کئے گئے ہیں مشکلات درپیش ہیں اس کو حل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائمہ کمیٹی کو پاکستان تمباکو بورڈ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا کمیٹی کی صدارت چیرمین سراج محمد خان نے کی اجلاس میں ممبران چوہدری اسد الرحمن طاہرہ اورنگزیب زیب جعفر عائشہ رضا فاروق شازیہ مری مسرت احمد زیب اور ڈاکٹر فوزیہ حمید سمیت ممبران نے شرکت کی اس موقع پر چیرمین قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر تجارت کی اجلاس میں عدم شرکت اور مطلوبہ معلومات فراہم نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ کمیٹی کا اصل مقصد ملکی معاملات کی دیکھ بھال کرنا اور اس میں خامیوں کی نشاندھی کرنا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس تو محض دنیا کو دکھانے کیلئے ہوتا ہے اصل کام تو قائمہ کمیٹیاں کرتی ہیں انہوں نے کہاکہ وزیر تجارت کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو اہمیت نہ دینا افسوسناک ہے اس موقع پر کمیٹی نے پی ایس ڈی پی سے متعلق بجٹ سفارشات کاٹن اور چاول کی برآمدات سے متعلق امور کو اگلے اجلاس تک موخر کر دیا اس موقع پر چیرمین ٹوبیکو بورڈ فرید اللہ نے بتایا کہ تمباکو کی فصل اس وقت پاکستان کی قیمتی فصل ہے اور اس سے وابستہ 75ہزار خاندانوں کو لاکھوں روپے منافع دے رہا ہے انہوں نے بتایاکہ 1968میں ٹوبیکو بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور پاکستان میں 0.21فیصد زمین پر اس کی کاشت کی جاتی ہے تین لاکھ پچاس ہزار افراد اس کی کاشت اور دیگر امور سے وابستہ ہوتے ہیں اور سالانہ 300بلین روپے کا منافع ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ سگریٹوں کی غیر قانونی تجارت کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ 27ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے جس میں 60فیصد نقصان کی ذمہ داری آزاد کشمیر پر عائد ہوتی ہے انہوں نے بتایا کہ جعلی برانڈ کی سگریٹ بنانے اور ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر سگریٹوں کی تیاری ازاد کشمیر میں سب سے زیادہ ہورہی ہے اس کے سلسلے میں آزاد کشمیر حکومت اور ایف بی آر سے رابطہ کیا ہے تاکہ اس غیر قانونی تجارت کو ختم کیا جا سکے انہوں نے بتایا کہ تمباکو بورڈ کے ممبران کی تقرری گذشتہ ایک سال سے نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے سٹاف کی کمی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے اس موقع پر کمیٹی کے اراکین سے تمباکو بورڈ کے معاملات فوری طور پر حل کرنے اور حکومت کو بورڈ ممبران کا فوری تقرر کرنے کی سفارش کی �

(جاری ہے)

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی