انکم ٹیکس آرڈنینس 2001کے سیکشن0 14کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ‘چےئرمین ایف بی آر،

ٹیکس ڈیفالٹر پر جرمانہ ضرور عائد کیا جائے لیکن یہ فارمولا ان ٹیکس حکام پر بھی لاگو ہونا چاہئے جو تاجروں کے حقیقی ریفنڈ ز کیسز سلجھانے میں ناکام ہیں

جمعہ 6 فروری 2015 18:58

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء ) پاکستان ہارڈ وئیر ایسو سی ایشن کی ایف بی آر و کسٹم کمیٹی کے چےئر مین شیخ عبدالمنان نے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈنینس 2001کے سیکشن0 14کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں کیونکہ اسکی وجہ سے کاروباری برادری اور بینکوں کے درمیان نہ صرف حالات خراب ہو رہے ہیں بلکہ اعتماد بھی ختم ہو رہا ہے جو کسی صور ت ملک کی معاشی واقتصادی صورت ھال کے لئے درست نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایسے اقدامات سے نہ صرف مقامی سرمایہ کار متاثر ہونگے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی، ایف بی آر کے اہلکاروں کو کیسز اپیل میں ہونے کے باوجود بینکوں تک رسائی اور انہیں منجمند کرنے کے اختیارات دینے سے کاروباری ماحول خراب ہو گا ، چیرمین ایف بی آر وکسٹم کمیٹی کے چیرمین شیخ عبدالمنا ن نے کہا کہ ایسے اقدامات کی وجہ سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بلکہ تاجر دوست پالسییوں کے باوجود حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بینک اکاوٴنٹس تک رسائی اور رقوم نکلوانا آخری قدم ہونا چاہئے لیکن ریجنل ٹیکس آفسزلارج ٹیکس پےئر یونٹس ٹیکس اہداف پورے کرنے کیلئے فوری طور پر انتہائی قدم اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور انڈر انوائسنگ و سمگلنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں لیکن یہ واجبات کی وصولی کے نام پر ٹیکس دہندگان کے بینک اکاوٴنٹس تک رسائی حاصل کر کے حالات کو مزید بگاڑنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس ڈیفالٹر پر جرمانہ ضرور عائد کیا جائے لیکن یہ فارمولا ان ٹیکس حکام پر بھی لاگو ہونا چاہئے جو تاجروں کے حقیقی ریفنڈ ز کیسز سلجھانے میں ناکام ہیں۔ایف بی آر خود ہی شکایت کنندہ اور خود ہی منصف بننے کی بجائے ٹیکس دہندہ کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع ضرور دیا جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی