انکم ٹیکس آرڈنینس 2001کے سیکشن0 14کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ، شیخ عبدالمنان

جمعہ 6 فروری 2015 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) پاکستان ہارڈ وئیر ایسو سی ایشن کی ایف بی آر و کسٹم کمیٹی کے چیرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈنینس 2001کے سیکشن0 14کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں کیونکہ اسکی وجہ سے کاروباری برادری اور بینکوں کے درمیان نہ صرف حالات خراب ہو رہے ہیں بلکہ اعتماد بھی ختم ہو رہا ہے جو کسی صور ت ملک کی معاشی واقتصادی صورت ھال کے لئے درست نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایسے اقدامات سے نہ صرف مقامی سرمایہ کار متاثر ہونگے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی، ایف بی آر کے اہلکاروں کو کیسز اپیل میں ہونے کے باوجود بینکوں تک رسائی اور انہیں منجمند کرنے کے اختیارات دینے سے کاروباری ماحول خراب ہو گا ، چیرمین ایف بی آر وکسٹم کمیٹی کے چیرمین شیخ عبدالمنا ن نے کہا کہ ایسے اقدامات کی وجہ سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بلکہ تاجر دوست پالسییوں کے باوجود حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بینک اکاوٴنٹس تک رسائی اور رقوم نکلوانا آخری قدم ہونا چاہئے لیکن ریجنل ٹیکس آفسزلارج ٹیکس پےئر یونٹس ٹیکس اہداف پورے کرنے کیلئے فوری طور پر انتہائی قدم اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور انڈر انوائسنگ و سمگلنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں لیکن یہ واجبات کی وصولی کے نام پر ٹیکس دہندگان کے بینک اکاوٴنٹس تک رسائی حاصل کر کے حالات کو مزید بگاڑنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس ڈیفالٹر پر جرمانہ ضرور عائد کیا جائے لیکن یہ فارمولا ان ٹیکس حکام پر بھی لاگو ہونا چاہئے جو تاجروں کے حقیقی ریفنڈ ز کیسز سلجھانے میں ناکام ہیں۔ایف بی آر خود ہی شکایت کنندہ اور خود ہی منصف بننے کی بجائے ٹیکس دہندہ کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع ضرور دیا جائے

Browse Latest Business News in Urdu