زرعی شعبے مین ترقی کیلئے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کی منصوبہ بندی ناگزیر ہے، وسیع و عریض میدان اور اراضی موجود ہیں ، آغا شکیل احمد درانی

ہفتہ 7 فروری 2015 22:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ زرعی شعبے مین ترقی کے لئے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کی منصوبہ بندی ناگزیر ہے ۔ہمارے پاس وسیع و عریض میدان اور اراضی موجود ہیں لیکن قدرتی پانی ذخیرہ کرنے کی بجائے ندی اور جھیلوں کی نظر ہو کر ضائع ہوتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے زمینداروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن)خضدار کے جنرل سیکریٹر میر عزیز عمرانی بھی موجود تھے ۔چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ ماضی میں قدرتی پانی کو ذخیرہ کرکے محفوظ بنانے پر خاص توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ہم اس وقت پانی کی کمی کا شکار ہیں ۔ اس مقصد کے لئے وفاقی حکومت کی خاص توجہ کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

خضدار اور مضافاتی علاقوں میں پانی کا بیشتر حصہ ذخیرہ نہ ہونے کے باعث ضائع ہوتا ہے ۔

پانی کے ذخیرہ نہ ہونے کے باعث ہم پانی کی کمی اور خشک سالی کا شکار ہیں ۔ ہماری کوشش ہوگی اس اہم ضرورت پر خاص توجہ دیکر علاقے میں زرعی شعبے کو ترقی دیں ۔ منصوبہ بندی کے تحت پورے علاقے سے پانی کی قلت کا خاتمہ ہماری پہلی ترجیحات میں شامل ہے یہ منصوبہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی مدد کے بغیر ناممکن ہے کوشش کریں گے جامعہ دیر پامنصوبہ بنا کر قدرتی پانی کو ذخیرہ کرسکیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu