ایف بی آرنے رواں ماہ کیلئے ٹیکس ہدف 203.4 ارب روپے مقرر کردیا

اتوار 8 فروری 2015 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر)نے رواں ماہ کیلئے ٹیکس ہدف 203.4 ارب روپے مقرر کردیا ہے جبکہ جولائی تا فروری کیلئے مقررہ ہدف کیلئے رواں ماہ 117.8 ارب روپے اضافی ریونیو اکھٹا کرنا ہوں گے جو ناممکن ہے تاہم جنوری تا مارچ کی سہ ماہی کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 680.9 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فروری کیلئے انکم ٹیکس وصولیوں کا ہدف 81.4 ارب، سیلز ٹیکس ہدف 89.5 ارب ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 12.3 ارب اورکسٹمز ڈیوٹی کا ہدف20.2ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق 3 فروری تک کے اپ ڈیٹڈ عبوری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 7 ماہ کے دوران ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال 117.8 ارب روپے ہے جس کی وجہ سے 8 ماہ کا مجموعی ریونیو ہدف متاثر ہورہا ہے کیونکہ رواں ماہ کیلیے 203.4 ارب روپے کی وصولیوں کا ہدف بھی چیلنج ہے کیونکہ فروری میں عموماً ریونیو کم آتا ہے۔ایف بی آر کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ ایف بی آرکورواں ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے 19 فیصد سے زائد گروتھ درکار ہوگی۔ دستاویز کے مطابق جنوری تا مارچ سہ ماہی کیلیے انکم ٹیکس ہدف 288 ارب، سیلز ٹیکس 283.9 ارب ایف ای ڈی 39ارب اور کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف 70 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد