سینئر سنٹرل وائس چیئر مین آل پاکستان بیڈ شیٹس ا ینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن عمران محمود کا صنعتوں میں گیس کی اچانک بندش پرگہری تشویش کا اظہار

منگل 10 فروری 2015 22:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) سینئر سنٹرل وائس چیئر مین آل پاکستان بیڈ شیٹس ا ینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن عمران محمود نے صنعتوں میں گیس کی اچانک بندش پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پالیسی میکروں کا صنعت دشمن اقدام قراردیتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اسکا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انڈسٹری کوجلدگیس کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو نہ صرف ملک میں لاکھوں مزدورں کو روزگار فراہم کرنے والی صنعتیں بند ہو جائینگی بلکہ برآمدی آرڈروں کی بروقت تکمیل نہ ہوسکے گی او ر ان آرڈرز کی منسوخی سے صنعتکاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑیگا ایسوسی ایشن کے رہنماعمران محمود نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف خود بھی صنعتکار ہیں اور بخوبی جانتے ہیں کہ ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری ایک عرصہ سے سنگین بحران کا شکار ہے اور اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسوقت سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ملک میں دم توڑتی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کوتحفظ دینے کیلئے برآمدی تاجرا ور صنعتکاروں کو ریلیف فراہم کرے تا کہ انکی حوصلہ افزائی ہو اور یہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ کما سکیں اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنا سکیں ا نہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو ملکی ٹیکسٹائل صنعت کو ناقابل برداشت نقصان پہنچے گا APBUMAکے سینئر سنٹرل وائس چیئر مین عمران محمودنے کہا کہ اس وقت ملک کے درآمدی تاجرو صنعتکارکو ان گنت مسائل کا شکار ہیں ایک طرف ٹیکسٹائل برآمد کنند گان مختلف ری فنڈ کی مد میں اربو ں روپے کے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے سے پریشان ہیں تو دوسری طرف انہیں توانائی بحران صنعتی قرضوں پر بھاری مارک اپ کی شرح اور امن وامان کی ناقص صورتحال کا سامنا ہے جنہیں دور کرنے کیلئے حکومت کو صنعت دوست پالیسی اپنانااورملک کی معیشت میں انقلاب لانے کیلئے ملکی انڈسٹری میں گیس وبجلی کی مسلسل سپلائی کو یقینی بنانا ہوگا

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ