روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان،قیمتیں 5ہزار 2سو روپے فی من تک پہنچ گئی،

آئندہ چند روز کے دوران روئی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آئے گا،کاٹن جنرز فورم

بدھ 11 فروری 2015 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان ‘ ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز روئی کی قیمتیں100 روپے فی من اضافے کے ساتھ 5ہزار 2سو روپے فی من تک پہنچ گئی اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران روئی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آئے گا ۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ چند روز قبل انٹر نیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی ( آئی سی اے سی) کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ جس میں 2015-16ء کے دوران دنیا بھر میں کپاس کی پیداوار میں پہلے تخمینوں کے مقابلے میں کمی اور کھپت میں اضافے بارے رپورٹس جاری کی گئی تھیں، کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا تھا اور توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے بہترمراعات کے متوقع اعلان اور بھارت سے سوتی دھاگے کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی کا رجحان سامنے آئے گا جس سے رواں سال ملک بھر میں کپاس کی کاشت کے رجحان میں بھی مزید اضافہ متوقع تھا مگر نئی ٹیکسٹائل پالیسی میں نہ تو ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے کسی خاص نئی مراعات کا اعلان کیا گیا اور نہ ہی بھارت سے سوتی دھاگے کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں ابھی تک اضافے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھارت سے سوتی دھاگے کی درآمد پر صرف 5فیصد جب کہ گرے کلاتھ کی درآمد پر 25فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہے جس کے باعث رواں سال بھارت سے بڑے پیمانے سوتی دھاگے کی درآمد کے باعث پاکستان میں روئی اور سوتی دھاگے کی قیمتوں میں مسلسل مندی کا رجحان غالب رہا ہے ۔کاٹن جنرز ٹیکسٹائل ملز مالکان اور کسان تنظیموں کی جانب سے پچھلے کافی عرصے سے سوتی دھاگے کی درآمد پر عائد ڈیوٹی میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہاہے تاکہ بھارت سے ہونے والی سوتی دھاگے کی ریکارڈ درآمد کم ہونے سے پاکستان میں روئی اور سوتی دھاگے کی قیمتوں میں استحکام آ سکے۔

یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان سے سوتی دھاگے کی درآمد پر 30فیصد ڈیوٹی عائد کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت پاکستان ملکی کاٹن انڈسٹری کو تحفظ دینے کیلئے بھارت سے سوتی دھاگے کی درآمد پرعائد ڈیوٹی میں اضافے پر لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جس کے مستقبل میں پاکستانی کاٹن انڈسٹری پر انتہائی منفی اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی