ہائیر ایجوکیشن کی ترقی پر 24ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں ، قمر الاسلام

ہفتہ 14 فروری 2015 17:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن و سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم انجینئرقمر الاسلام راجہ نے آج یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں کمبائنڈ اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کے علاوہ دیگر فیکلٹی ممبران اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سول اینڈ انوائرمینٹل انجینئرنگ ڈاکٹر سعید احمد نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

197ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا ۔ اس عمارت میں ماحولیاتی انجینئرنگ ، انڈسٹریل انجینئر نگ ، الیکٹرانکس انجینئرنگ ، انجینئرنگ مینجمنٹ اور بیسک سائنسز کے شعبے قائم ہونگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر الاسلام نے کہا کہ حکومت ہائیر ایجوکیشن کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کی ترقی پر رواں بجٹ میں 24ارب روپے مہیا کئے گئے ہیں جبکہ جامعات کو تحقیق و جستجو کیلئے خصوصی فنڈزمہیا کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 6لاکھ سے زائد طالب علم کالجوں میں زیر تعلیم ہیں ۔ ان طالب علموں کو معیاری تعلیم مہیا کرنے کے لیے دیگر اقدامات کے علاوہ نئی جامعات کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اکیسویں صدی نالج اکانومی کی صدی ہے جس میں وہی قومیں کامیاب ہونگی جو علم ، تحقیق و جستجو کے لیے کوشاں رہیں گی ۔ اس حوالے سے جامعات قومی ترقی کا انجن ہیں ۔ ان جامعات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھال کر پاکستان قومی ترقی کے مقاصد حاصل کر سکتا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ