چورنگیوں اور چوراہوں کی تزئین و آرائش کرکے علاقائی خوبصورتی کو اُجاگر کیا جائیگا،عبدالراشد خان

ہفتہ 14 فروری 2015 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں فٹ پاتھوں ،چورنگیوں اور چوراہوں کے اطراف قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کاجلد آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل کے خاتمے اور سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنانے کے لئے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے شاہراہوں پر صفائی و ستھرائی اورتجاوزات عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر تمام زونز کے فوکل پرسن اور متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کے ساتھ ساتھ چورنگیوں اور چوراہوں کیاطراف قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کرکے چورنگیوں اور چوارہوں کی تزئین و آرائش کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کہاکہ شاہراہوں پر تجاوزات اور غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز کے قیام کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری کی جائے اور تجاوزات کے مکمل خاتمے تک مہم کو جاری رکھا جائے انہوں نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد اسکی دوباری قیام کی روک تھام کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے اور تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد