انٹرنیٹ کو استعمال کرتے ہوئے پوری دنیا کی 78% ای کامرس تجارت USA میں ہو رہی ہے،فیصل آفریدی

پیر 16 فروری 2015 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کاروباری برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ای کامرس سے آگاہی حاصل کریں کیونکہ مستقبل قریب میں عالمی تجارتی کا بڑا حصہ ای کامرس کے ذریعے ممکن ہوسکے گا۔آج یہاں جاری کردہ بیان میں انہوں نے بتا یا کہ اس وقت پاکستان میں ہر سال تقریباچار بلین ڈالر تک کا کاروبار کیا جا رہا ہے جبکہ دور جدید کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے امید کی جاتی ہے کہ مستقبل قریب میں دنیا میں ہونے والی کل تجارت کا25% ای کامرس کے زریعے کیا جائے گا۔

لہٰذا پاکستانی کاروباری برادری کو چاہیے کہ ابھی سے ای کامرس سے مستفید ہونے کے لیے اپنے کاروبار کا کچھ حصہ ای کامرس کے ذریعے ضرور پھیلایئں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تفصیلاََ بتایا کہ ای کارس کے ذریعے کاروبار نہ صرف کم خرچ ہوتا ہے بلکہ اربوں خریداروں اور فروخت کنند گان کو آپس میں جوڑنے کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے توسط سے کاروبار کو زیادہ منافع بخش بنایا سکتا ہے کیونکہ یہ طریقہ کاروبار روایتی طریقوں کی نسبت زیادہ کارآمد اور غیر ضروری کاغزی کاروایئوں سے بھی پاک ہے۔

فیصل آفریدی نے حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ اس شعبے کو ضروری سہولیات اور انفراسٹکچرفراہم کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے کاروبار کو ای کامرس کے ذریعے وسعت دیں۔فیصل آفریدی نے کہا کہ انٹرنیٹ کو استعمال کرتے ہوئے پوری دنیا کی 78% ای کامرس تجارت USA میں ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کامیاب تجارتی نمونے کو اپناتے ہوئے پاکستان کو چاہیے کہ بین الاقوامی ستطح پر نہیں تو کم از کم ملکی ستطح پر ای کامرس کو ضرور اپنا کے دیکھیں اور کامیاب ہونے کی صورت میں کاروبار کو عالمی منڈیوں میں متعارف کروایا جائے۔

فیصل آفریدی نے مزید بتایا کہ پاکستانی کاروباری اور تاجری برادری IT کی بنیادی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ای کامرس کے حوالے سے خدشات کا شکار ہیں لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ ٹریننگ ورکشاپس اور سیمینارز کے ذریعے ان خدشات کو دور کرے اور ای کامرس سے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرے۔فیصل آفریدی نے کہا کہ ضرورت ہے کہ ای کامرس کو ملک میں باضابطہ طور پر متعارف کروایا جائے اور اس امر میں حکومت کی جانب سے سازگار قوانیناور پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا