زراعت کی خوشحالی کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کررہے ہیں ضلع لسبیلہ کی زراعت خوشحال ہوگی تو ہم سب خوشحال ہونگے ،ڈائریکٹر زراعت بلوچستان

پیر 16 فروری 2015 21:34

اوتھل( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء ) ڈائریکٹر زراعت بلوچستان ڈاکٹر جاوید ترین اور ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے چیئرمین شیخ غلام اکبر نے کہا ہے کہ زراعت کی خوشحالی کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کررہے ہیں ضلع لسبیلہ کی زراعت خوشحال ہوگی تو ہم سب خوشحال ہونگے لسبیلہ غیر معیاری بیج و ادویات کا خاتمہ کیا جائے گا زراعت کی بہتری کیلئے لسبیلہ کے زمیندار و عوام تعاون کریں زمینداروں کیلئے ریسرچ ہماری اپنی زبان میں کی جائے اور سمجھایا جائے آج کے دن سے ہم زراعت انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے ان خیالات کا اظہار لسبیلہ کے تاریخی شہر بیلہ میں صوبائی وزیر زراعت کی خصوصی ہدایات پر بڑا باغ میں ایک روزہ زمینداروں کے ورکشاپ سے خطاب و میڈیا سے بات چیت میں کیا جبکہ ڈائریکٹر وایارو فارم نعیم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ غلام اکبر نے کہا کہ ہمارا ڈسٹرکٹ لسبیلہ بنیادی طور پر زرعی ہے ہم سے جتنا بھی ہوگا ہم ضرور کرینگے جب کوئی ریسرچ ہمارے لیئے کرتے ہیں تو ہماری ہی زبان میں کریں تاکہ ہم اور ہمارے لوگ بہتر طریقے سے استفادہ حاصل کریں آج کے دن سے ہم زمینداران لسبیلہ و زراعت ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر جاوید ترین نے کہا کہ ہم چار شعبوں پر کام کررہے ہیں اور زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے زمینداروں کو وسائل کے مطابق بہترین سہولت فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گندم کی پیداوار فی ایکڑ 18من اور فروٹ کی پیدوار میں بلوچستان دوسرے نمبر پر اور ہماری یہ کوشش ہے کہ یہ پیداوار زیادہ سے زیادہ ہو تاکہ ہم اور ہمارا ملک خوشحالی کی طرف پیش رفت کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیڈ کارپوریشن کی انتہائی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے لوگوں کو اچھے کوالٹی کی سیڈ فراہم کرسکیں مشاہدے میں آیا ہے کہ ضلع لسبیلہ میں معیاد ختم یا دونمبر کے بیج اور ادویات فروخت کی جاتی ہیں جو بجائے فائدہ کے نقصان کا ذریعہ بن رہی ہیں ہم ایسے دکانداروں کو جو یہ غیر قانونی کام کررہے انتباء کرتے ہیں کہ خدارہ اپنی آخرت اور زمینداروں کی فصل کو تباہ کرنے سے باز رہیں دوران چیکینگ اگر دونمبر ادویات یا بیج کسی دکان سے برآمد ہوا یا اس نے فروخت کیا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں آخر میں انہوں نے زمینداروں سے بھی کہا ہم ہر وقت ہمارا ادارہ ہمارے لوگ آپ کے ساتھ ہیں زمینداری کے حوالے سے کوئی بھی مشاورت ہو ہم سے رابطہ ضرور کریں انہوں نے میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کا ورکشاپ صوبائی وزیر زراعت بلوچستان سردار محمد اسلم بزنجو کی ہدایت پر لسبیلہ کے زمینداروں کو آگاہی دینے کیلئے منعقد کیا گیا ہے آئندہ ہماری کوشش ہوگئی کے زمینداروں کو بہتر اور بروقت کاشت کاری کیلئے بیج فراہم کرینگے پیداواری ورکشاپ میں لسبیلہ کے زمینداروں کو ٹرنینگ ہدایت اللہ ماہر زراعت ،غلام رسول ماہر زراعت ،محمود ماہر زراعت ،غلام محمد ماہر زراعت ،شفیق احمد ماہر زراعت نے ابتدائی معلومات فراہم کی ورکشاپ سے لسبیلہ کے معروف زمینداران عبدالستار عاربانی ،سعادت کاظم رونجہ ،سردار اسلم جاموٹ ،حاجی محمد رحیم ،شفقت حمید کھوسہ ،رحیم جیالہ ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر عبداللہ شاہوانی ،ثناء اللہ برہ ، کونسلرصدیق چنہ ،وڈیرہ غلام نبی گنگو ،وڈیرہ مولابخش گنگو ،سردار رفیق مانگیہ ،کونسلر محسن سومرو ،کونسلر عبدالستار کلمتی ،جبار رونجہ ،آغا محمد گدور ،تنویر احمد چنہ ،کاشف علی ،شفیع محمد شیخ ،عبدالغفور رونجہ ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس