اینگروپاور جین لمیٹڈ اور چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے مابین توانائی منصوبہ پر دستخط

منگل 17 فروری 2015 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) اینگرو پاور جین لمیٹڈ) (EPL تھر بلاک II میں 660 میگاواٹ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے دو بجلی گھروں کو بنانے کے لئے چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن ) (CMEC کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ جوائنٹ وینچر کمپنی ، اینگرو پاور جین تھر لمیٹڈ ) EPTL ) سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی ( SECMC) کے ساتھ سالانہ کوئلے 3.8فی میٹرک ٹن کوئلہ کی فراہمی کا معاہدہ کرے گی جو بجلی کی پیداوار کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر جناب شمس الدین اے شیخ، سی ای او EPL اور مسٹر زنگ چن صدر CMEC نے دستخط کیے۔ تقریب دستخط میں معزز وفاقی وزیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی ، ظفرادین محمود خصوصی ایلچی CPEC، ایم ڈی پی پی آئی بی شاہ جہاں مرزااور اعجاز احمد خان ایم ڈی TCEB سمیت دیگر حصص یافتگان، تھل لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جناب شمس الدین شیخ اور زنگ چن نے پاکستانی وفد کو کان کنی اور بجلی منصوبے پرجاری کام پر بریفنگ دی۔

جناب زنگ چن نے اس موقع پر کہا کہ CMEC پاکستان میں توانائی کے منصوبوں کی ترقی اور توسیع میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا ”ہم تھرکول پراجیکٹ کو مستقبل میں پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران کا حل دیکھتے ہیں۔“شمس الدین شیخ نے تھر منصوبے کے حوالے سے اس معاہدہ کو ایک سنگ میل قرار دیا اور اس کے ممکنہ نتائج پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور دونوں اداروں کے مابین معاہدہ کی بدولت تھر منصوبہ کو2017 میں مکمل کیا جاسکے گا۔ اب ہماری پوری کوشش ہے کہ چینی قرضہ کی سہولت جلد از جلدحاصل کی جاسکے، طارق فاطمی نے دونوں کمپنیوں کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ معاہدہ پاکستان میں جاری توانائی کے بحران کو حل کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اسے ایک تاریخی موقع قرار دیا اور کہا ” چین پاکستان اقتصادی راہداری کا پہلا ٹھوس پھل“ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات