پاکستانیوں کی ایک سال میں دبئی میں تقریبا 441 ارب روپے کی سرمایہ کاری

منگل 17 فروری 2015 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء)مالی سال2013اور 2014 کی درمیانی مدت میں پاکستانیوں نے دبئی میں 16 ارب یو اے ای درہم یعنی 441.76 ارب روپے کی مالیت کی املاک کی خریداری کی۔ جبکہ اس کے مقابلے میں ہندوستانی شہریوں نے 36 ارب درہم کی خریداری کی۔ پاکستانیوں نے 2014ء کے دوران 7.5 ارب درہم یعنی 207.075 ارب روپے مالیت کی جائیداد کی خریداری کی، چنانچہ وہ اس سال دبئی میں غیرملکی خریداروں کی فہرست میں دوسری بڑی درجے پر رہے۔

تاہم 2014 میں ہندوستانی سرمایہ کار 18.23 ارب درہم کی سرمایہ کاری کے ذریعے سرفہرست رہے، جبکہ 2013 میں ان کی سرمایہ کاری 18 ارب درہم تھی۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنما ، سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات دبئی کی املاک کے اہم خریدار تھے، ایک سٹیٹ ایجنٹ کا کہنا تھا کہ 2008 کے بعد زیادہ تر کاروباری شخصیات نے اپنا سرمایہ واپس نکال لیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک بلڈر نے اس امکان کو مسترد کر دیا کہ دبئی میں شروع کئے گئے نئے پروجیکٹ کے لیے کسی جائیداد کو کسی بلڈر یا ڈیویلپر نے چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلڈرز کراچی میں بہت زیادہ مصروف ہیں، جہاں جائیداد کی طلب بہت زیادہ بڑھی ہوئی ہے۔ دبئی میں برطانیہ سے کی جانے والی سرمایہ کاری گر کر 2014ء 9.318 ارب درہم ہوگئی تھی، جبکہ 2013ء میں یہ 10.4 ارب درہم تھی۔

دبئی کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں غیر عربوں کی سرمایہ کاری 29 ہزار اٹھانوے لین دین کے سودوں کے ذریعے کی کل قدر 64 ارب درہم تک جا پہنچی ہے، جو 2013 میں 69 ارب درہم تھی ۔ایران کے شہریوں نے 2014ء میں 4.5 ارب درہم جبکہ کینیڈا کے شہریوں نے 3.157 درہم کی سرمایہ کاری کی۔ خلیج تعاون کونسل جی سی سی کی ریاستوں کے شہریوں نے 2014ء کے دورانسات ہزار ایک سو چھیاسی سرمایہ کاری کے ذریعے 32 ارب درہم کی مالیت کی جائیداد خریدی۔

امارات نے 22.771 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی، چار ہزار چار سو باون سودوں کا اندراج کیا گیا، جبکہ سعودی باشندے دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے ایک ہزار سات سو سودوں کے ساتھ 5.207 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی۔ان کے بعد کویت کے شہری رہے، جنہوں نے 426 سودوں کے ذریعے 1.271 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی۔ پھر قطر کے باشندوں کا نمبر ہے، جنہوں نے 221 سودوں کے ذریعے 1.969 ارب درہم، اور بحرین کے شہریوں نے 187 سودوں کے ذریعے 483 درہم کی سرمایہ کاری کی۔ عمان سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں نے 119 سودوں کے ذریعے 61 کروڑ تیس لاکھ روپے کا سرمایہ داخل کیا۔ عرب سرمایہ کاروں نے 12 ارب درہم کی مالیت کے کل پانچ ہزار چار سو اکتیس سودوں کا اندراج کرایا۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع