عالمی سرمایہ داروں کے دباؤ پر منافع بخش اداروں کی اونے پونے دام نجکاری ملک دشمن پالیسوں کے مترادف ہے،صاحبزادہ طار ق اللہ،

پارلیمنٹ، جاگیرداروں ، سرمایہ داروں کی نااہلی کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوب گیا ہے،واپڈا کی نجکاری کے خلا ف نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں اینٹی نجکاری سیمینار سے ڈاکٹر فرید پراچہ، شمس الر حمن سواتی و دیگر کا خطاب

بدھ 18 فروری 2015 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء ) قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرصاحبزادہ طار ق اللہ نے کہا ہے ک ہعالمی سرمایہ داروں کے دباؤ پر منافع بخش اداروں کی اونے پونے دام نجکاری ملک دشمن پالیسوں کے مترادف ہے،حکمران ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر حکمرانی کر رہے ہیں جس سے ملک تباہی کی جانب گامزن ہے۔

آج11کروڑ سے زائد لوگ سطح غربت کی لکیر سے نیچے اپنی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔پارلیمنٹ، جاگیرداروں ، سرمایہ داروں کی نااہلی کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوب گیا ہے اور ملک کے غیر ملکی قرضے75ارب ڈالر سے بھی زائد ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لیبر یونٹی آف آئیسکو یونین کے زیر اہتمام اینٹی نجکاری سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید پراچہ،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مر کزی صدر شمس الر حمن سواتی ،لیبر یونٹی آف آئیسکو کے صدرراجہ عا شق خان،زاہدہ پروین،سید تنویر شاہ ۔ ملک رمضان، کاشف جعفری، لالہ یعقوب، سردار ریاست، مبارک شاہ، صوفی الطاف، نثار قریشی، ندیم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔صا حبزادہ طارق اللہ نے کہا نجکاری کے خلاف ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

1998سے لے کر اب تک آئیسکو ایک نفع بخش ادارہ رہا ہے پھر اس کو فروخت کرنا اپنے من پسند لوگوں کو نوازنا اور سیاسی رشوت دینے کے مترادف ہے۔سیمینار سے خطاب کر تے ہو جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرفر ید احمد پر اچہ نے کہا حکومت آئیسکو ،واپڈا سمیت کسی بھی ادارے کی نجکاری کا خیال اپنے دل سے نکال دے گی آئیسکو ایک منافع بخش ادارے ہے اور صرف اسی بات کی آپ کو سزا دی جا رہی ہے کہ آپ لوگوں نے کرپشن میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا۔

ملک کے حکمران، سرمایہ دار، جاگیر دار ملک پاکستان کو ختم کرنے کے درپے ہیں ۔ ملکی مسائل کے حل کے سلسلے میں پارلیمنٹ کا کردار صفر ہے اور جعلی ڈگری والے پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کرنے کا دعوی کرتے رہے ہیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مر کزی صدرشمس الرحمن سواتی نے کہا ملک میں سودی نظام رائج ہے آج بھی لوگ بھوک، ننگ، افلاس میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔

ماضی کی حکومتوں نے167سے زائد ملکی اثاثوں کو اونے پونے داموں فروخت کر کے اپنے من پسند لوگوں کو سیاسی رشوت دی۔ حکمرانوں نے ملک کو روشنیوں اور درست سمت سے محروم کر دیا ہے۔ نجکاری اس ملک سے غداری ہے۔ اس ملک میں6کروڑ سے زائد مزدور ہیں مگر وہ حقیقی اورمخلص قیادت سے محروم رہی جس کی وجہ سے ان کو سوشل سیکورٹی تک میسر نہیں ہے۔صدر لیبر یونیٹی آف آئیسکوراجہ عاشق خان نے کہا کہ آئیسکو کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، آئیسکو جیسے منافع بخش ادارے کو فروخت کرنا حکومت کی جانب عالمی سازش کا حصہ بننے جیسے ہے۔

پاکستان ورکرز فیڈریشن کی وومن وینگ کی صدر زاہدہ پروین نے کہا ہمارے بڑوں نے لا تعداد قربانیوں کے بعد یہ ملک بنایا مگر نا اہل حکومتوں کی وجہ سے ہم مختلف مسائل کا شکار ہوتے رہے ہیں جس کو کسی نے بھی حل نہیں کیا ہے۔جنرل سیکرٹری لیبر یونیٹی سید تنویر حسین شاہ نے کہا کہ آئیسکو ہمیشہ سے ایک منافع بخش ادارہ رہا ہے اور ہمارے لائن لاسز7.5فیصد سے بھی کم ہیں اور ہماری وصولی تمام کمپنیوں سے بہتر ہے مگر ہمیں اسی بات کی سزا دی جارہی ہے۔ چیئرمین لالہ رحیم نے کہا کہ لیبر یونٹی ہمیشہ سے مزدوروں کے حقوق کی بات کرتی رہی ہے اور ہم نے آئیسکو کی نجکاری کے خلاف حکومت وقت کے خلاف علم جہاد بلند کر دیا ہے اب ہمیں شہید کر دیا جائے یا جیلوں میں ڈال دیا جائے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Browse Latest Business News in Urdu

چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ  محمداورنگزیب ..

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت