کراچی ،ایکسپو پاکستان 2015ء، 26فروری سے یکم مار چ تک جاری رہے گی،

کمشنر شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ایکسپو پاکستان2015 کے انتظامات کا جا ئزہ لیا گیا

بدھ 18 فروری 2015 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18فروری۔2015ء) ایکسپو پاکستان 2015 کراچی میں26فروری سے شروع ہو گاجو یکم مار چ تک جاری رہے گا۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ان کے دفتر میں ایکسپو پاکستان2015 کے انتظامات کا جا ئزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ایکسپو پاکستان 2015 کے موقع پر سیکورٹی سے متعلق ادارے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنا نے کیلئے اقدامات کریں گے جبکہ شہری اور بلدیاتی ادارے اس موقع پر مختلف شاہراہوں اور مقامات کو خوبصورت بنائیں گے اور پر شہری سہولتوں اور صفائی کو یقینی بنانے کیلئے مربوط کو ششیں کریں گے۔

کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ ایکسپو پاکستان2015 قومی اہمیت کی تجارتی نمائش ہے اس کے ذریعے قومی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

برآمدات کو فروغ ملے گا۔ دنیا بھر میں پاکستان کی مصنوعات کو مارکیٹ میسر آئے گی۔ اور بیرون ملک پاکستان کا مثبت امیج قائم ہو گا اور پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو اپنی مصنوعات کو بیرونی دنیا سے متعارف کرانے کا موقع ملے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمائش کے موقع پر ائیر پورٹ تا ایکسپو سینٹر ملانے والی شاہراہ کو خوبصورت بنا نے کیلئے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن خصو صی اقدامات کرے گی۔ کنٹونمنٹ کے متعلقہ شہری اداروں کا تعاون بھی حا صل کیا جا ئے گا تمام شاہراہوں پر خیر مقدمی بینر آوایزاں کئے جائیں گے۔ علاقہ کو سر سبز بنا یا جا ئے گا۔ انھو ں نے امید ظاہر کی نمائش کے انعقاد سے مقامی صنعتکاروں کو اپنی مصنوعات کیلئے بیرون ملک مارکیٹ کی تلاش میں مدد ملے گی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کمشنر کراچی کی جانب سے رابطہ کے فرائض کیلئے ایڈیشنل کمشنر ۔

حاجی احمد فوکل پرسن کے فرائض انجام دیں گے ۔ ایکسپو کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ قائم رکھیں گے اور متعلقہ اداروں کے تعاون کے حصول اور مشاورت میں مدد کریں گے ۔ جبکہ بلدیاتی امور کیلئے پرسنل اسٹاف آفیسر آفاق حسین بلدیاتی اداروں سے رابطہ کیلئے رابطہ افسر کے فرائض انجام دیں گے۔ کمشنر کراچی کا کنٹرول روم 99203443 ایکسپو پاکستان 2015 کی انتظامیہ کہ رہنمائی اور مدد کیلئے چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر شرقی آغا پرویز ایکسپو سینٹر میں فوری نوعیت کی شہری اور ضروری سہولتوں کی فراہمی میں مدد کیلئے کیمپ قائم کریں گے۔جبکہ ڈپٹی کمشنر جنوبی سلیم راجپوت سے کہا گیا ہے کہ وہ مہمانوں کی دیکھ بھال اور انتظامیہ کو ضروری تعاون فراہم کر نے کے سلسلہ میں مضبو ط رابطہ قائم رکھیں گے۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ نمائش میں بیرون ملک سے ایک ہزار سے زائد مہمان شر کت کر رہے ہیں۔

نمائش میں ملک کی تمام اہم مصنوعات کی نمائش کی جا ئے گی۔اجلا س میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سینئر افسران ناصر حامد، ڈاکٹر سید جاوید اختر، ضلع جنوبی اور ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنرز، ریجنرز اور پولیس کے سینئر افسران ، بلدیہ عظمیٰ کراچی، کے الیکٹرک، ڈی ایم سی اور دیگر شہری اداروں کے افسران نے شر کت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی