پاکستان صلاحیت کے باوجود تین کھرب ڈالر کی حلال مارکیٹ میں قدم نہیں جما سکا

پانچ سال میں حلال برامدات کو ٹیکسٹائل برامدات سے بڑھایا جا سکتا ہے  داکٹر مرتضیٰ مغل پالیسی سازوں کو ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبوں کو بھی توجہ دینی ہو گی بیان

اتوار 22 فروری 2015 17:45

پاکستان صلاحیت کے باوجود تین کھرب ڈالر کی حلال مارکیٹ میں قدم نہیں جما سکا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ پاکستان صلاحیت کے باوجود تین کھرب ڈالر کی عالمی حلال منڈی میں منفرد مقام حاصل نہیں کر سکاہے۔ سالانہ سترہ فیصد ترقی کرنے والی اس منڈی پر بھی غیر مسلم ممالک کی اجارہ داری ہے  پاکستان کوشش کرنے پر پانچ سال میں حلال برامدات کو ٹیکسٹائل سے بڑھا سکتاہے جس پر پابندیوں کا خطرہ کم ہے کیونکہ اسی فیصد گوشت کی برامدات مشرق وسطیٰ جا رہی ہیں۔

اس وقت عرب امارات کیلئے پاکستانی گوشت کی برامدات ایتھوپیا سے بھی کم ہیں اسلئے حلال مصنوعات کی منڈی میں قدم جمانے کیلئے پالیسی سازوں کو ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبوں کو بھی توجہ دینی ہو گی جس میں سب سے مناسب پولٹری کا شعبہ ہے جو سات سو ارب روپے سے تجاوز کر نے کے بعد حکومت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے اور ترغیبات کے نہ ہونے کی وجہ سے روبہ زوال ہے۔

(جاری ہے)

قوت خرید کم ہونے کے سبب عام پاکستانی سالانہ صرف ساڑھے چھ کلو مرغی کا گوشت کھاتا ہے جو ترقی یافتہ ممالک سے دس گنا کم ہے جبکہ پاکستان کی فی کس گوشت کھانے کی مقدار اب بھی بھارت سے تین گنا زیادہ ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ دھرنوں، پٹرول بحران اور دیگر عوامل کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں پولٹری فارم بند نے کے باوجود مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کی رفتار چھوٹے اور بڑے گوشت سے نصف سے بھی کم ہے جو پالیسی سازوں کی توجہ ، ریگولیٹر اور اتھارٹی کے قیام اور دیگر قدامات سے مزید کم ہو سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان