- Home
- Business
- Business News
- ماربل سیکٹر کو فروغ دیکر ملکی برآمدات میں خطیر اضافہ کیا جاسکتا ہے‘ شاہ فیصل آفریدی،
ماربل سیکٹر کو فروغ دیکر ملکی برآمدات میں خطیر اضافہ کیا جاسکتا ہے‘ شاہ فیصل آفریدی،
موافق حکومتی پالیسیاں تشکیل دی جائیں ،اس شعبہ کی مالی ضروریات کیلئے منرل ڈویلپمنٹ بنک قائم کیا جائے
بدھ 25 فروری 2015 21:41
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کہا ہے کہ ماربل سیکٹر کو فروغ دیکر ملکی برآمدات میں خطیر اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ پاک چین جوائنٹ چیمبرمیں ماربل انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے انہوں نے تجویز دی کہ اس ضمن میں موافق حکومتی پالیسیاں تشکیل دی جائیں اور اس شعبہ کی مالی ضروریات کیلئے منرل ڈویلپمنٹ بنک قائم کیا جائے۔
اجلاس میں پاکستان میں موجود چینی کمپنیوں کے ایسوسی ایشن کے چیئرمین مسٹر وانگ ژہائی نے بھی شرکت کی۔فیصل آفریدی نے اپنے صدارتی خطاب کے دوران بتایا کہ پاکستان ما ربل کے ذخائر کے اعتبار سے چھٹا بڑا ملک ہے جہاں 350ملین ماربل64مختلف اقسام میں پایا جاتا ہے جو کہ دنیا بھر میں ماربل کی اعلیٰ اور قیمتی اقسام میں شمار کی جاتی ہیں ۔(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ فی الحال عالمی منڈی میں ماربل کل تجارت کا حجم 62 بلین ڈالر ہے جس میں پاکستان کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے ۔
فیصل آفریدی نے کہا کہ بے تحاشا اعلی کوالٹی کے ماربل کے زخائر ملک میں موجود ہونے کے باوجود بھی عالمی منڈی میں 1 فیصد سے بھی کم شمولیت تشویشناک ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کے پالیسی سازوں کو ماربل انڈسٹری کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہئے جو کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بھی زیادہ زر مبادلہ کما نے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اگر ماربل انڈسٹری کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے اور آسان قرضوں اور ٹیکنالوجی کی صورت میں انکی مدد کی جائے تو ماربل کی کی برآمدات کو بآسانی 200 ملین ڈالر تک لیجایا جا سکتا ہے ۔فیصل آفریدی نے بتا یا کہ پانی اور بجلی کی عدم فراہمی،جدید تکنیکی سہولیات کے فقدان،ا، سرمایہ کی قلت اور ویلیو ایڈیشن کی عدم موجودگی کی وجہ سے یہ شعبہ اپنی صلاحیت کے مطابق ترقی نہیں کر رہا۔اُنہوں نے کہا کہ ان مسائل سے نمتنے کیلئے ضروری ہے کہ پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے ذریعے ماربل ا نڈسٹری کو مستحکم بنایا جائے پالیسیوں اور منصوبوں کی تشکیل کے وقت ماربل صنعتکاروں کی رائے کو اہمیت دی جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ماربل کے ضیاع کو روکنے کیلئے ایسی جدید مشینری کو متعارف کرایا جائے جس سے بلاسٹنگ کی تکنیک سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے اُنہوں نے کہا کہ ملک میں جدید مشینری نہ ہونے کی وجہ سے کٹائی میں تقریبا 85% ماربل ضائع ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر پاکستان میں مصروف کار چینی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے چئیر مین مسٹر وانگ زہائی نے بتایا کہ چین کا 85% م ماربل پاکستان سے درآمد کیا جا رہا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ چین ماربل سیکٹر میں پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبے تشکیل دینے کا خواہاں ہے مگر پاکستان کے چند اندرونی مسائل کی بنا پر یہ منصوبے سست روی کا شکار ہیں ۔مسٹر وانگ نے تجویز دی کہ پاکستان میں ماربل سیکٹر کی ترقی کیلئے کامن فیسلٹی سنٹرز کھولے جانے چاہییں جن میں کہ چین پاکستان کیلئے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔Browse Latest Business News in Urdu
حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..
پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد
جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے
ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد
سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز
صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ
پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..
چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..
کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ
PSX Live Index
Updated: 08:14:01am | 24-04-2024
Status: Closed | Volume: 655,935,508 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary