انرجی آلات کا استعمال اور بجلی کی بچت بجلی بحران ختم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں‘ انجینئرز ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے مسائل سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل حل پیش کریں،گھروں میں لگے یو پی ایس کو 2-5 کلوواٹ استعداد کے سولر پینل پر منتقل کرنے سے 3000 میگاواٹ تک بجلی کے شارٹ فال میں کمی لائی جاسکتی ہے،

انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس پاکستان کے زیراہتمام سیمینار سے مقررین کا خطاب

بدھ 25 فروری 2015 23:04

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) انرجی ایفیشنٹ آلات کا استعمال اور بجلی کی بچت بحران کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاور سیکٹر انجینئرز نے واپڈا ہاؤس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ”انرجی آڈٹ - امپیکٹ اینڈ پراسپیکٹس“ کے موضوع پر یہ سیمینار انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس پاکستان کے زیراہتمام منعقد کیا گیا۔

آئی ای ای ای پی انجینئرز کا ایک پرائم ادارہ ہے جو انجینئرنگ کے شعبہ کی ترقی اور اس میں جدید علمی معلومات فراہم کرتا ہے۔سیمینار سے افتتاحی خطاب میں انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس پاکستان کے صدر اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز (این ٹی ڈی سی) محسن ایم سید نے کہا کہ پاکستان اس وقت بجلی کے شدید بحران سے دوچار ہے اور انجینئرز اپنا مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے مسائل سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل حل پیش کریں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ مؤثر لاگت اور متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر بھی توجہ دی جائے۔ جس سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں لگے ہوئے یو پی ایس کو 2-5 کلوواٹ استعداد کے سولر پینل پر منتقل کرنے سے 3000 میگاواٹ تک بجلی کے شارٹ فال میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مئوثر لاگت سے بجلی کی پیداوار اور صنعتی شعبے کو بین الاقوامی منڈی میں مقابلے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سولر پارک بہاولپور اور ٹھٹھہ گھارو کوریڈور میں ہوا سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی قائمقام منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر عبدالرزاق چیمہ اور فور برادرز گروپ کے چیئرمین انجینئر جاوید سلیم قریشی نے بھی خطاب کیا اور انجینئرز پر زور دیا کہ وہ پاور سیکٹر کی بہتری کیلئے اپنی ماہرانہ رائے اور تجربات کی بناء پر نئے آئیڈیاز پیش کریں جس سے موجودہ بحران سے چھٹکارا مل سکے۔

پیپکو کے سابق ایم ڈی انجینئر طاہر بشارت چیمہ نے اپنا ریسرچ پیپر پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو امریکہ، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کی طرح انرجی ایفیشنٹ آلات اور گھروں میں استعمال ہونے والی الیکٹرونکس اشیاء کے حوالے سے قانون بنانا چاہئے۔ بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ ڈیمانڈ سائیڈ مینجمنٹ پر بھی توجہ دی جائے۔ کنزیومر ڈسپلن کے تحت شادی گھروں میں آرائشی بتیوں اور بجلی کے ضیاع کو روکا جائے۔

انجینئر شاہد خلیل یو ای ٹی ٹیکسلا، انجینئر ناصر محی الدین جنرل منیجر ٹیکنیکل ڈائمنڈ گروپ، انجینئر میاں سلطان محمود سیکرٹری جنرل آئی ای پی، انجینئر سہیل ممتاز باجوہ منیجر ڈیزائن این ٹی ڈی سی، انجینئر اخلاق احمد سی ای او ایپیسول، انجینئر کرنل ریٹائرڈ ممتاز حسین، ڈاکٹر ملک آزاد، انجینئر اعجاز ڈار اور انجینئر اسد محمود، جنرل منیجر ٹیکنیکل انرکان نے بھی سیمینار میں اپنے ریسرچ پیپر پیش کئے۔ اس موقع پر توانائی سیکٹر سے وابستہ پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کے ڈیپارٹمنٹس، انڈسٹریز، توانائی سے منسلک ادارے، پاور سیکٹر کے نامور ماہرین، سکالرز اور سٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع