دہشت گردوں کا اصل ہدف پاکستانی معیشت ہے،میاں زاہد حسین

معاشی حالات بہتر ہونے لگیں تو دہشت گردی شروع ہو جاتی ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

پیر 20 نومبر 2023 17:00

دہشت گردوں کا اصل ہدف پاکستانی معیشت ہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2023ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں جب بھی معاشی حالات بہتراورماحول سرمایہ کاری کے لئے سازگار ہونے لگتا ہے تو دہشت گردی شروع ہوجاتی ہے جس سے سارے کیے کرائے پر پانی پھرجاتا ہے۔

تقریباً تمام ممالک، غیرملکی ادارے اور سرمایہ کار کسی بھی ملک میں سرمایہ کاری کے بارے میں فیصلہ آئی ایم ایف کی رائے اور معاشی ریٹنگ کی روشنی میں کرتے ہیں۔ پاکستان کے بارے میں آئی ایم ایف کی رائے اور عالمی اداروں کی ریٹنگ بہتر ہونے لگتی ہے تو سرمایہ کاری روکنے کے لئے دہشت گردی شروع کردی جاتی ہے جو قابل غور ہے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حکومت، فوج، بیشتر سیاسی پارٹیاں اوردیگرادارے پاکستانی معیشت کے بارے میں ایک پیج پرہیں جس کے بہتر اثرات بھی سامنے آرہے ہیں اورایسے وقت میں دہشت گردی پریشان کن اور قابل مذمت ہے۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ نگران حکومت اور فوج کی کوششوں سے سمگلنک، زخیرہ اندوزی، ڈالرمافیا اورغیرقانونی تارکین وطن میں کمی آئی ہے جس سے معیشت پر بوجھ کم ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی وجہ سے سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہو رہا ہے، غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے سنجیدہ ہورہے ہیں مگر ایسے موقعے پر پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر دہشت گردانہ کاروائیاں شروع کردیں ہیں تاکہ سرمایہ کارخوفزدہ ہوجائیں۔

اس باردہشت گردوں کا اصل ہدف پاکستان کا امیج اور ایس آئی ایف سی لگتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ دوست ممالک نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہوا ہے مگر ایسے واقعات سے انکے ارادے کمزور پڑسکتے ہیں۔ اس سے قبل چینی مفادات کو بھی باربار نشانہ بنایا جا چکا ہے جو افسوسناک ہے۔ ان مسائل کے حل کے لئے سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنانا پڑے گا تاکہ ملک کو معاشی مشکلات کے دلدل سے باہر نکالا جا سکے اس سلسلے میں مسلح افواج کی کوششیں اور قربانیاں قابل ستائش ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کے سیکیورٹی معاملات بہتر ہونے کی توقع ہے۔

ایس ائی ایف سی کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوششیں، روڈ شوز، ون ونڈو آپریشن اور فوری فیصلے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ پاکستان کے دشمن یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان میں آنے والے سرمائے کارخ بدل دیا جائے، اس سلسلے میں پاکستان میں موجود دہشت گرد گروپوں اور سیاسی انتشار سمیت ہر قسم کے حربے استعمال کئے جاتے ہیں جن کی بیخ کنی کرنے کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

Mواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصدتک رہنے کی پیش گوئی کے مقابلے ..

mواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصدتک رہنے کی پیش گوئی کے مقابلے ..

ز* اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 286روپے پر مستحکم

ز* اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 286روپے پر مستحکم

حکومت نے گزشتہ روززیادہ سے زیادہ ایکسپلوریشن بلاکس کے ایوارڈ کے لیے کامیاب چھ پارٹیوں/جوائنٹ وینچرز ..

حکومت نے گزشتہ روززیادہ سے زیادہ ایکسپلوریشن بلاکس کے ایوارڈ کے لیے کامیاب چھ پارٹیوں/جوائنٹ وینچرز ..

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام پہلی فنانشل مارکیٹ انویسٹ ایکسپو کا انعقاد

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام پہلی فنانشل مارکیٹ انویسٹ ایکسپو کا انعقاد

برائلر گوشت کی قیمت7روپے فی کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت7روپے فی کلو کمی

ڈالر کی قدر میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی کا رجحان برقرار

ڈالر کی قدر میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی کا رجحان برقرار

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی

عدم استحکام کی پہلی ضرب معیشت پر پڑے گی،میاں زاہد حسین

عدم استحکام کی پہلی ضرب معیشت پر پڑے گی،میاں زاہد حسین

ملک بھر میں سیمنٹ ،بجری ،سریا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سیمنٹ ،بجری ،سریا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے کسی بھی منفی روش کو ہرقیمت پر روکیں گے،زبیرطفیل،خالدتواب

انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے کسی بھی منفی روش کو ہرقیمت پر روکیں گے،زبیرطفیل،خالدتواب

چائے کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر27 فیصد اضافہ

چائے کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر27 فیصد اضافہ