ممتاز صنعتکار اور خیبر پختونخوا چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زاہداللہ شنواری پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدرمنتخب

پیر 2 مارچ 2015 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء )ملک کے ممتاز صنعتکار اور خیبر پختونخوا چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زاہداللہ شنواری پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدرمنتخب ہوگئے جبکہ محمد زبیر موتی والا صدر اور حمید اللہ نائب صدر منتخب کرلئے ۔ زاہداللہ شنواری نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس گذشتہ روز کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد وہرہ  جنیدمکدہ اور اے کیو خلیل سمیت پاکستان اور افغانستان چیپٹر کے عہدیدار اور ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں پاک افغان جائنٹ چیمبر کے نو منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیاگیا جس کے مطابق زبیر موتی والا صدر زاہداللہ شنواری سینئر نائب صدر اور حمید اللہ نائب صدر منتخب ہوگئے ۔

زبیر موتی والا طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے سالانہ جنرل باڈی اجلاس کی صدارت سینئر نائب صدر زاہداللہ شنواری نے کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر زاہداللہ شنواری نے پاکستان اور افغانستان کے مابین باہمی تجارت کے فروغ  تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے  افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نئے معاہدہ پر دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے اور معاہدہ میں موجود خامیوں کو دور کرنے سمیت بزنس ٹو بزنس روابط کے فروغ کے لئے بھرپور کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ بارڈر کے دونوں جانب سرمایہ کاری اور باہمی تجارت کے فروغ کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بینکنگ سسٹم کے قیام  تجارتی وفود کے تبادلے اور دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کے لئے پاک افغان جائنٹ چیمبر کے پلیٹ فارم سے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ زاہداللہ شنواری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے بہت جلد سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے جس کے بعد باہمی مشاورت سے تیار کردہ سفارشات وفاقی حکومت کو پیش کی جائیں گی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان بزنس کمیونٹی کو افغانستان میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بہت جلد افغان حکومت سے رابطہ کیا جائے گا ۔انہوں نے پاکستان اور افغانستان کی بزنس کمیونٹی کے درمیان قریبی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کو معاشی اعتبار سے ایک دوسرے کے مزید قریب لایا جائے گا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین