سیلز ٹیکس عدم ادائیگی پر سندھ میں2کمپنیوں کو خدمات کی ادائیگی سے روک دیا گیا

پیر 23 مارچ 2015 16:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) سندھ ریونیو بورڈ(ایس آربی)نے بھی سیلزٹیکس کی عدم ادائیگیوں پر کارروائی کا آغازکردیا ہے اوربورڈ کی جانب سے 2 کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کی سیلزٹیکس رجسٹریشن معطل کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے واجبات اور ماہانہ سیلز ٹیکس گوشوارے 25مارچ 2015 تک داخل کرا دیں بصوررت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کے احکام جاری کردیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ ریونیو بورڈ نے اکرام ایسوسی ایٹ (سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر 3212174)اور این آر انٹرپرائزیزکی رجسٹریشن معطل کرتے ہوئے انہیں کسٹمزکی کلیئرنگ کی خدمات فراہم کرنے سے روک دیا ہے، سندھ ریونیوبورڈ کی جانب سے مذکورہ اقدام سندھ سیلز ٹیکس سروس مجریہ 2010 اور سندھ سیلز ٹیکس سروس رولز مجریہ 2011 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں صوبائی ریونیو بورڈکو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ خدمات فراہم کرنے والی کسی بھی ایسی کمپنی کا رجسٹریشن منسوخ یا معطل کرنے کا مجاز ہے جو فراڈ میں ملوث ہو، جان بوجھ کرٹیکس کی ادائیگیوں سے گریز کر رہی ہو یا پھر اپنے سیلزٹیکس گوشوارے آن لائن داخل نہ کرا رہی ہو۔سندھ ریونیوبورڈکی تحقیقات کے مطابق اکرام ایسوسی ایٹ نے جولائی 2011 سے مارچ 2013کے دوران محکمہ کسٹمز میں مجموعی طور پر 1157 گڈز ڈیکلریشن فائل کیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے تسلسل سے اپنے کلائنٹس کوکسٹمز کلیئرنس کی خدمات فراہم کی ہیں لیکن کمپنی نے اس مدت کے دوران نہ توسیلز ٹیکس کی ادائیگیاں کیں اور نہ ہی جولائی 2011 تا جنوری 2015کے عرصے میں سیلز ٹیکس گوشوارے داخل کرائے۔

اسی طرح این آر انٹرپرائزز نے جولائی 2011 سے مئی2014کے دوان اپنے کلائنٹس کو کسٹمزکلیئرنس کی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے مجموعی طورپر851 گڈز ڈیکلریشنز محکمہ کسٹمز میں فائل کیں لیکن اس کے باوجود سیلزٹیکس کی مد میں صوبائی خزانے میں ٹیکس جمع نہیں کرایا اور نہ مذکورہ کلیئرنگ کمپنی نے جولائی2011سے جنوری 2015 کے دوران سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ ریونیو بورڈ کے متعلقہ حکام نے مذکورہ دونوں کسٹمزکلیئرنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مطلوبہ شرائط اور قواعد کو 25 مارچ تک پوراکرکے اپنی سیلز ٹیکس رجسٹریشنز بحال کرا سکتی ہیں۔ سندھ ریونیوبورڈکے حکام کا کہناہے کہ اگر مذکورہ کلیئرنگ کمپنیوں کی جانب سے دیے گئے جوابات تسلی بخش نہ ہوئے تو رجسٹریشن مکمل طورپرختم کر دی جائے گی اوررائج قوانین کے مطابق ریکوری سمیت دیگر اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ ریونیو بورڈ نے اس ضمن میں ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کراچی اور ڈائریکٹر وی بوک کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ وہ مذکورہ دونوں نادہندہ کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کی جانب سے داخل کرائی جانے والی گڈز ڈیکلریشن کی پروسیسنگ اس وقت تک نہ کریں جب تک سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے ان کی سیلزٹیکس رجسٹریشن کی بحالی نہ ہوسکے۔اسی طرح صوبائی ریونیو بورڈ نے تمام ریجنل ٹیکس آفسز اورلارج ٹیکس پیئریونٹس کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ مذکورہ دونوں کلیئرنس کمپنیاں سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی معطلی کے دوران کسی قسم کا کاروبار کرنے یا خدمات فراہم کرنے کی مجاز نہیں ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید