پاکستانی صنعت کار اپنی مصنوعات افریقا، یورپ اور جنوبی ایشیا کی دیگر مارکیٹوں میں متعارف کرانے کیلئے راس الخیمہ میں صنعتیں قائم کریں؛راس الخیمہ کے ڈائریکٹر ریجنل بزنس ڈیویلپمنٹ ولسن چین،

راس الخیمہ فری ٹریڈ زون میں اس وقت 105 سے زائد ممالک کی 8 ہزار سے زائد کمپنیاں کام کررہی ہیں

ہفتہ 28 مارچ 2015 00:01

پاکستانی صنعت کار اپنی مصنوعات افریقا، یورپ اور جنوبی ایشیا کی دیگر مارکیٹوں میں متعارف کرانے کیلئے راس الخیمہ میں صنعتیں قائم کریں؛راس الخیمہ کے ڈائریکٹر ریجنل بزنس ڈیویلپمنٹ ولسن چین،

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) راس الخیمہ فری ٹریڈ زون صنعتوں کے قیام کے لیے دنیا کے بہترین خطوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں اس وقت 105 سے زائد ممالک کی 8 ہزار سے زائد کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ پاکستانی صنعت کار اپنی مصنوعات افریقا، یورپ اور جنوبی ایشیا کی دیگر مارکیٹوں میں متعارف کرانے کیلئے راس الخیمہ میں صنعتیں قائم کریں۔

ان خیالات کا اظہار راس الخیمہ کے ڈائریکٹر ریجنل بزنس ڈیویلپمنٹ ولسن چین نے پاکستانی کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ راس الخیمہ فری ٹریڈ زون پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے مثالی جگہ ہے یہاں پہلے ہی 400 سے زائد پاکستانی کمپنیاں ٹیکس فری ماحول میں کاروبار کررہی ہیں اور انہیں 100 فیصد غیر ملکی کاروباری ملکیت بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح 17 لاکھ پاکستانی یہاں مختلف صنعتوں میں کام کررہے ہیں جو مختلف کمپنیوں بشمول ٹیکسٹائل، خام مال، کاٹن، فیبرک، کپڑا، بلڈنگ میٹیریل، چاول، گندم، فوڈ پراسسنگ مشینز وغیرہ کی دیگر صنعتوں میں کام کررہے ہیں۔ولسن چین نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کا نام اشیاء کے معیار کے حوالے سے جانا جاتا ہے کیونکہ کوالٹی اور معیار خطے کی پہچان ہیں۔

اسی طرح راس الخیمہ میں تیار کردہ اشیاء اور مصنوعات اپنے اعلیٰ معیار اور کوالٹی کی وجہ سے دنیا بھر میں اہمیت کی حامل ہیں اور ان کی دنیا بھر کی مارکیٹوں میں بڑی طلب ہے۔ راس الخیمہ پاکستانی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے لیے مشرق وسطیٰ میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے جہاں وہ افریقا، یورپ اور جنوبی ایشیاکی دیگر منڈیوں تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات اس خطے کو کاروبار کا مرکز بنانے کے اپنے عہد پر کاربند ہے۔ متحدہ عرب امارات چھوٹی ، بڑی اور درمیانی صنعتوں سمیت سرمایہ کاروں خصوصاً پاکستانی سرمایہ کاروں کو بڑی مراعات فراہم کرتا ہے ۔یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیانی مالیاتی تعلقات چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہیں دونوں ملکوں کے بینک باہمی تجارت کے فروغ میں کردار ادا کررہے ہیں۔

پاکستان کے حبیب بینک اوریونائیٹڈبینک گزشتہ چالیس برسوں سے یواے ای میں کام کررہے ہیں اور اسی طرح یو اے ای کے بینک بھی پاکستان میں کام کررہے ہیں۔ خوراک اور ٹیکسٹائل کی اشیاء پاکستان سے بڑی مقدار میں متحدہ عرب امارات کو برآمد کی جاتی ہیں جبکہ پاکستان کی سعودیہ سے اہم درآمدات تیل اور سونا ہیں۔ متحدہ عرب امارات عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم اور پرکشش جگہ ہے اس کی وجوہ سیاسی استحکام، مستحکم معاشی پالیسیاں، کاروباری دوست ریگولیٹری فریم ورک، ٹیکس فری خطہ اور دیگر خصوصیات ہیں۔

عالمی ادارے فچ کی طرف سے بھی راس الخیمہ کو A کا درجہ دیا گیا ہے۔ راس الخیمہ میں کاروباری لاگت اور اخراجات دیگر شہروں کے مقابلے میں نصف ہیں جس سے کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ منافع حاصل ہوتا ہے۔متحدہ عرب امارت راس الخیمہ سمیت سات امارات پر مشتمل خطہ ہے جس میں دبئی بھی شامل ہے جو یہاں سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت کی دوری پرر ہے۔راس الخیمہ میں دنیا کی بڑی سیرامک ٹائل بنانے والی کمپنی آر اے کے اور دنیا میں سب سے بڑی کمپنی جو بکتر بند گاڑیاں تیار کرتی ہے اسٹریٹ گروپ کے علاوہ جلفر فارماسیوٹیکل بھی کام کررہی ہے جو مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑی ادویہ ساز کمپنی ہے۔

راس الخیمہ میں دنیا بھر سے رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کار، سیاحت، ہوٹلنگ، سروسز، تعلیم اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ یہ دنیا کے دس چھوٹے اور درمیانے مستقبل کے شہروں میں شمار کیا جاتا ہے اس فہرست میں زیورخ، جنیوا، ایڈنبرگ اور دیگر شہر شامل ہیں۔ لندن سے شائع ہونے والے عالمی جریدے فنانشل ٹائمز ، ایف ڈی آئی میگزین نے آٹھویں پوزیشن پر راس الخیمہ کو شمار کیا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ راس الخیمہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں اور صنعتوں کے لیے دنیا کے بہترین فری زون میں ایک ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات