کاشتکار سبزیات کی کاشت اوربیج کی ضرورت پوری کرنے کیلئے اپنا بیج خود تیار کریں‘ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر

محکمہ زراعت کی طرف سے کچن گارڈننگ سیڈ پیکٹس کی فراہمی کا مقصد کاشتکاروں اور عوام کو گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کی طرف راغب کرنا ہے ضلع مظفر گڑھ میں محکمہ زراعت توسیع کے تحت سبزیوں کے 3سالہ پروگرام پر عمل درآمدجاری ہے‘مہر عابد حسین

اتوار 29 مارچ 2015 14:32

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) کاشتکار سبزیات کی کاشت اوربیج کی ضرورت پوری کرنے کیلئے اپنا بیج خود تیار کریں۔یہ عمل اپنی اور عوام کی ضرورت کی تکمیل کے ساتھ بہترین آمدنی کا ذریعہ ہے۔محکمہ زراعت کی طرف سے کچن گارڈننگ سیڈ پیکٹس کی فراہمی کا مقصد کاشتکاروں اور عوام کو گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کی طرف راغب کرنا ہے۔

اس منصوبہ کی بدولت گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت اور صاف ستھری سبزیوں کی فراہمی اور حصول ممکن ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہارمہر عابد حسین ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے موسم گرما کی سبزیوں کے خالص اور معیاری بیجوں کی فراہمی کے منصوبہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع مظفر گڑھ میں محکمہ زراعت توسیع کے تحت سبزیوں کے 3سالہ پروگرام پر عمل درآمدجاری ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ سے عوام کو سستی اور معیاری سبزیوں کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ سبزیوں کی پیداواری ترجیحات کا تعین ہو گا۔ کاشتکاروں کوسبزیوں کے خالص اور معیاری بیجوں کی فراہمی ممکن ہو گی۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے آگاہی اور مارکیٹنگ کے نظام کی اصلاح ہو گی۔ اس منصوبہ کے ذریعہ سبزیوں کی پیداوار میں یقینی اضافہ، صارفین کو صاف ستھری اور سستی سبزیوں کی فراہمی اور کاشتکاروں کو صحیح داموں کی وصولی سے ان کی معاشی حالت بہتر اور ملکی معیشت مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

مہر عابد حسین نے کہا کہ محکمہ زراعت مختلف سبزیوں کے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے اور سردی کو برداشت کرنے کی بھر پور صلاحیت کے حامل پری بیسک بیج تیار کرکے بیج پیدا کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں اور ترقی پسند کاشتکاروں کو فراہم کررہا ہے تاکہ ملک میں سبزیات کے بیجوں کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔انہوں نے سفارش کی کہ کاشتکارجدیدپیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کرکے اعلیٰ کوالٹی کی حامل سبزیات کی فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ سے ملکی خوشحالی میں مدد کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی